شدید دھند کی وجہ سے لاہور موٹر وے کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا

شدید دھند کی وجہ سے لاہور موٹر وے کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا
قومی شاہراہوں پر شدید دھند کا راج برقرار ہے۔ ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق لاہور سے کوٹ مومن، فیصل آباد، گوجرہ سمیت خانیوال ملتان سے موٹر وے کو شدید دھند کی وجہ سے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق مانگا منڈی، پتوکی رینالہ خورد، اوکاڑہ، ساہیوال، چیچہ وطنی اور میاں چنوں سمیت بیشتر علاقےدھند کی لیپٹ میں ہیں۔ حد نگاہ صفر سے سوپچاس میٹرہونے کی وجہ خانیوال، ملتان، لاہور، کوٹ مومن، فیصل آباد اورگوجرہ تک موٹر وے کو شدید دھند کی وجہ سے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے۔ موٹر وے پولیس نےگاڑیوں پر فوگ لائٹس استعمال کرنے اور دھند کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2GL07OF


EmoticonEmoticon