وزیراعظم عمران خان نے صوبے میں ٹیکس وصولیوں میں اضافے پر خیبر پختونخوا ریونیو حکام کی جانب سے شروع کی گئی مہم کو سراہا ہے۔
وہ خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ تیمور خان جھگڑا سے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے اُن سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔
تیمور خان نے وزیر اعظم کو صوبے کی اقتصادی صورتحال میں بہتری لانے کیلئے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔
اُدھر وزیر اعظم عمران خان نے وزیر صحت عامر کیانی کے ہمراہ پولی کلینک اسلام آباد کا اچانک دورہ کیا ور مریضوں کیلئے دستیاب سہولیات کے بارے میں معلوم کیا۔
انہوں نے ہسپتال میں زیرِ علاج مریضوں کی خیریت بھی دریافت کی۔
وزیر اعظم نے لوگوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے کیے گئے انتظامات پر ہسپتال کی کارکردگی کی تعریف کی اور انتظامیہ کو میعاری طبی سہولیات کی فراہمی جاری رکھنے کی ہدایت کی ۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2VkLGEc
EmoticonEmoticon