نواز شریف کی فلیگ شپ ریفرنس میں بریت، تفصیلی فیصلہ جاری

نواز شریف کی فلیگ شپ ریفرنس میں بریت، تفصیلی فیصلہ جاری
فلیگ شپ ریفرنس میں نواز شریف کو کس بنیاد پر بری کیا گیا؟ احتساب عدالت نے تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔ جج ارشد ملک نے قرار دیا ہے کہ نیب نواز شریف کے خلاف اس کیس میں کرپشن ثابت نہیں کر سکا، فریقین کو فیصلے کی مصدقہ نقول پیر کو ملیں گی۔

احتساب عدالت نے 80 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلے میں کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) فلیگ شپ سمیت 16 آف شور کمپنیوں میں کرپشن اور کمپنیوں سے نواز شریف کا براہ راست تعلق ثابت نہیں کر سکا۔ کمپنیوں سے نواز شریف کو مالی فائدہ پہنچنے اور یہ ان کا بے نامی اثاثہ ہونے کے بھی کافی شواہد نہیں دیئے گئے، اس لئے نواز شریف کو بری کیا جاتا ہے۔

جج ارشد ملک نے موسم سرما کی چھٹیاں منسوخ کر کے تفصیلی فیصلہ تحریر کیا۔ نیب حکام کا کہنا ہے کہ پیر کو فیصلے کی مصدقہ نقول حاصل کر کے نواز شریف کو بری کرنے کا حکم اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2Tk4vW3


EmoticonEmoticon