پاکستان کی خوشحالی بلوچستان کے امن و استحکام سے جڑی ہے: آرمی چیف

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ
پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی خوشحالی بلوچستان کے امن واستحکام اور خوشحالی سے جڑی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے ملاقات کی، ملاقات میں صوبے کی سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی جب کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے صوبے میں سیکیورٹی ماحول میں بہتری لانے اور خوشحال بلوچستان پروگرام کے تحت سماجی و معاشی ترقی کے منصوبوں میں پاک فوج کی کوششوں کو سراہا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں سیکیورٹی کی صورتحال برقرار رکھنا پاک فوج کی اولین ترجیح ہے، پاکستان کی ترقی کا امن سے گہرا تعلق ہے اور پاکستان کی خوشحالی بلوچستان کے امن واستحکام اورخوشحالی سے جڑی ہے۔

سربراہ پاک فوج نے کہا کہ بلوچستان میں پاک افغان سرحد پر باڑ کی تنصیبات سے امن و امان میں مزید بہتری آئے گی جب کہ پاک ایران سرحد پر سیکیورٹی رابطے و تعاون سے بھی سیکیورٹی کی صورتحال میں بہتری آئے گی۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2Vl3hvV


EmoticonEmoticon