مسلم لیگ(ن) میں فارورڈ بلاک بننے جارہا ہے: شیخ رشید

وزیر ریلوے شیخ رشید
وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ سندھ میں کوئی گورنر راج نہیں لگ رہا بلکہ مسلم لیگ(ن) میں فارورڈ بلاک بننے جارہا ہے۔

لاہور کے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ چیف جسٹس کے کہنے پر ایل این جی کا کیس دینے گیا تھا میں شاہد خاقان عباسی کو چیلنج کرتا ہوں کہ آئیں مناظرہ کرلیں، شاہد خاقان بتائیں کہ ایل این جی پر کہاں مناظرہ کرنا ہے، چور معزز کہلارہے ہیں اور ہمیں طعنے دے رہے ہیں یہ نہیں ہوسکتا کہ وہ اربوں روپے چوری کریں اور سینہ زوری بھی کریں۔

شیخ رشید نے کہا کہ خورشید شاہ زیادہ نہ بولیں ان کی باری بھی آنے والی ہے، خورشید شاہ کا بھی وہی مستقبل ہے جو آصف زرداری ہے جب کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ شرم کریں اور استعفیٰ دیں ہماری حکومت کے دو وزیر بھی الزام لگنے پر مستعفی ہوچکے ہیں۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ آصف زرداری کے خلاف نوازشریف سے زیادہ مضبوط مقدمات ہیں جب کہ شہباز شریف ان نیب زدہ کرپٹ سیاستدانوں کے لیڈر ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں کوئی گورنر راج نہیں لگنے جارہا اور نہ ہی سندھ میں عمران خان کے خلاف کوئی معرکہ ہونے جارہا ہے، بلکہ (ن) لیگ میں فارورڈ بلاک بنتا نظر رہا ہے جو آئندہ دنوں میں دیکھائی دے گا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2EWKFwZ


EmoticonEmoticon