دبئی: دنیا کے پہلے ’القرآن پارک‘ کا افتتاح کر دیا گیا

دبئی: دنیا کے پہلے ’القرآن پارک‘ کا افتتاح کر دیا گیا

دبئی میں دنیا کے پہلے ’القرآن پارک‘
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی میں تعمیر کیے گئے دنیا کے پہلے عظیم الشان ’القرآن پارک‘ کو عام عوام کے لیے کھول دیا گیا۔

دبئی کے معروف علاقے ’الخوانیج‘ میں تعمیر کیے گئے دنیا کے اس منفرد میوزیم نما پارک کو ابتدائی طور پر2014 میں عام عوام کے لیے کھولا جانا تھا۔

تاہم اس کی تعمیر اور اسے مقدس کتاب ’قرآن شریف‘ میں بیان کیے گئے واقعات اور احکامات کے مطابق تیار کرنے میں کچھ وقت لگا۔

تاہم اب اس میوزیم نما پارک کو عام عوام کے لیے کھول دیا گیا۔

دبئی میونسپلٹی کے مطابق اس پارک کی کوئی ٹکٹ نہیں اور یہ ہفتے کے ساتوں دن عوام کے لیے کھلا رہے گا۔

’القرآن پارک‘ 60 ایکڑ رقبے پر پھیلا ہوا ہے اور اسے مقدس میوزیم بھی کہا جا رہا ہے۔

دبئی میونسپلٹی کے مطابق اس میوزیم نما پارک میں 12 باغات قائم کیے گئے ہیں جن میں قرآن شریف میں ذکر کیے گئے پھلوں کے درخت لگائے گئے ہیں۔

ان پارکس میں قرآن شریف میں بیان کیے گئے انار، زیتون، انجیر اور کھجور سمیت دیگر پھلوں کے درختوں اور پودوں کو لگایا گیا ہے۔

’القرآن پارک‘ میں شاہکار فن تعمیر کے ذریعے قرآن شریف میں بیان کیے گئے معجزات اور کرشموں کو بھی بیان کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

دنیا کے اس منفرد میوزیم نما پہلے پارک میں غار بھی بنایا گیا ہے جسے جدید سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے۔

میوزیم نما پارک میں جھیل اور دوڑنے کے ٹریک وغیرہ بھی بنائے گئے اور اس کے ذریعے عام افراد کو قرآن شریف میں بیان کے گئے معجزوں اور کرشموں کو سمجھانے کی کوشش کی گئی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2UggKaB
نک جونس اور پریانکا کی طلاق کی خبروں پر اداکارہ کا عجیب ردعمل

نک جونس اور پریانکا کی طلاق کی خبروں پر اداکارہ کا عجیب ردعمل

 نک جونس اور پریانکا کی طلاق کی خبروں پر اداکارہ کا عجیب ردعمل
 گزشتہ برس شادی کرنے والی مقبول جوڑی بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار نک جونس نے ان دنوں اپنی طلاق کی خبروں پر خاموشی اختیار کی ہوئی ہے جب کہ اداکارہ نے جونس فیملی کے ساتھ محبت بھرے لمحات کی تصاویر شیئر کر کے یہ تاثر دیا ہے کہ طلاق کی خبریں جھوٹی ہیں۔

گزشتہ روز ایک برطانوی میگزین نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ نک جونس اداکارہ پریانکا سے شادی ختم کرنے کے لیے عدالت میں طلاق کی درخواست دائر کرچکے ہیں۔ جس کی وجہ دونوں کے درمیان ذاتی اختلافات ہیں۔

پریانکا اور نک جونس بھی رشتہ ازدواج میں منسلک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ اداکارہ اپنے پروفیشن کی وجہ سے نک جونس کو وقت نہیں دے رہیں۔  



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2HQP1qT
فلسطین میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے مزید 2 فلسطینی شہید

فلسطین میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے مزید 2 فلسطینی شہید

 فلسطین میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے مزید 2 فلسطینی شہید ہو گئے
گزشتہ برس فلسطینی شہریوں کے پُر امن احتجاج کے دوران اسرائیلی جارحیت سے شہید ہونے والوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے غزہ پٹی پر اسرائیلی سرحد کے نزدیک ایک مرتبہ پھر لاکھوں افراد جمع ہوگئے۔

گریٹ مارچ ریٹرنز کے نام سے ہونے والے اس مظاہرے میں لاکھوں کی تعداد میں افراد شریک تھے، تاہم غزہ کے شعبہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ اب تک اس مظاہرے میں بھی 2 فلسطینی شہری شہید ہوچکے ہیں۔

اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے ایک شخص سرحد کے نزید علی الصبح شہید ہوا، جبکہ دوسرا 17 سالہ نوجوان دوپہر کے وقت اسرائیلی فائرنگ کا نشانہ بنا۔

تاہم فلسطینی شہریوں نے اپنا بچاؤ کرتے ہوئے اسرائیل کے مسلح فوجیوں پر پتھر پھینکنے کی کوشش کی۔

مظاہرین اسرائیل کی جانب سے لگائی گئی سیکیورٹی پابندی اٹھانے اور انہیں ان کے آبائی علاقوں میں واپس جانے کی اجازت دینے کا مطالبہ کرتے رہے۔

خیال رہے کہ فلسطینی عوام 1948 میں اسرائیلی ریاست کے قیام کے بعد سے اب تک اپنی زمین پر قبضے اور وہاں سے زبردستی نکالے جانے پر احتجاج کرتے رہے ہیں جبکہ وہ اپنے آباؤ اجداد کی زمین واپس کرنے کا بھی مطالبہ کرتے ہیں۔

اسرائیلی فورسز نے اعتراف کیا کہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ سرحدی علاقے میں جمع ہوئے لیکن زیادہ تر سرحد سے دور ہی تھے۔

انہوں نے یہ بھی اعتراف کیا کہ شدید بارش کے باوجود فلسطینیوں کی تعداد معمول کے مظاہروں سے بہت زیادہ تھی۔

فلسطینی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ 17 افراد اسرائیلی فوج کی فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ سے زخمی ہوئے۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس 30 مارچ کو ہی اسرائیلی فورسز کی پُر امن احتجاج کرنے والے نہتے فلسطینیوں پر اسرائیل نے گولیاں برسا دیں تھی جس کے نتیجے میں 2 سو سے زائد فلسطینی شہید جبکہ ایک ہزار سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے۔

ادھر اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے ایک سال ہونے سے قبل غزہ سے ان کے فوجیوں پر راکٹ حملہ کیا گیا جس میں 7 فوجی زخمی ہوئے تاہم اس کے بعد تل ابیب نے فلسطینیوں پر فضائی حملے کیے اور اپنی فوج سرحد پر لگادی۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2HPwv2j
فلسطینیوں نے 'دی گریٹ مارچ آف ریٹرن' کے نام سے تحریک شروع کر دی

فلسطینیوں نے 'دی گریٹ مارچ آف ریٹرن' کے نام سے تحریک شروع کر دی

 فلسطینیوں نے 'دی گریٹ مارچ آف ریٹرن' کے نام سے تحریک شروع کر دی
اسرائیلی سرحد پر ہونے والے ہفتہ وار احتجاج کے سلسلے کا ایک برس مکمل ہونے پر ہزاروں فلسطینی باشندے غزہ میں مظاہرے کر رہے ہیں۔ یہ مظاہرے فلسطینی پناہ گزینوں کے اپنے آبائی گھروں میں واپس جانے کے حق کی تائید میں کیے گئے ہیں۔ فلسطینیوں کے یہ آبائی گھر اسرائیل میں واقع ہیں۔

مظاہرین کی جانب سے پتھراؤ کیا گیا اور ٹائروں کو آگ لگائی گئی جواباً اسرائیل نے آنسو گیس کی شیلنگ اور فائرنگ کی ہے۔ فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعہ میں ایک شخص ہلاک ہوا ہے۔

یہ مظاہرے فلسطینی پناہ گزینوں کے اپنے آبائی گھروں میں واپس جانے کے حق کی تائید میں کیے گئے ہیں۔ فلسطینیوں کے یہ آبائی گھر اسرائیل میں واقع ہیں۔

اقوام متحدہ کے مطابق مظاہروں کے اِس سلسلے میں دسمبر 2018 تک ایک اسرائیلی اور 189 فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔

اقوام متحدہ کی ایک تفتیش نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ شاید اسرائیلی فوجیوں نے مظاہروں کے دوران جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہو۔ تاہم اسرائیل اس الزام کو مسترد کرتا ہے۔

اسرائیل ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) کے مطابق مظاہرین کی تعداد 40 ہزار کے لگ بھگ ہے۔

آئی ڈی ایف کا کہنا ہے مظاہرین کی جانب سے سرحد پر نصب حفاظتی باڑ پر دھماکہ خیز مواد پھینکا گیا اور اسرائیلی فوج نے ہنگامہ آرائی کرنے والوں کو بھگانے کے لیے اقدامات کے طور پر گولیاں چلائیں۔

فلسطین حکام کے مطابق ایک 17 برس کا لڑکا اس واقعے میں ہلاک ہوا ہے جبکہ درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔

حماس کا کہنا ہے کہ وہ مظاہرین کو سرحد کی حفاظتی باڑ سے محفوظ فاصلے پر رکھنے کی کوشش کرے گا جبکہ اقوام متحدہ اور مصر مزید کشیدگی کو روکنے کے لیے ثالثی کا کردار بھی ادا کر رہے ہیں۔

یہ مظاہرے کشیدگی سے بھرپور ہفتے کے بعد شروع ہوئے ہیں جس کے دوران فلسطینی عسکریت پسندوں کی جانب سے اسرائیل پر راکٹ برسائے گئے جبکہ اسرائیلی فضائیہ نے اس کا جواب غزہ میں درجنوں مقامات پر فضائی حملے کر کے کیا۔

30 مارچ 2018 سے فلسطینی باشندے ان مظاہروں میں حصہ لے رہے ہیں۔ اس مہم کو 'دی گریٹ مارچ آف ریٹرن'، یا واپسی کے لیے عظیم مارچ کا نام دیا گیا ہے۔

اسرائیلی حکومت حماس کو ایک دہشت گرد گروپ قرار دیتی ہے اور اس کے مطابق حماس اس مظاہروں کو اسرائیل کی حدود میں داخل ہونے اور عسکری کارروائیوں کے لیے استعمال کرنا چاہتا ہے۔

اسرائیل نے فوجیوں کو سرحد کے ساتھ تعینات کیا ہے اور ان کو احکامات دیے گئے ہیں کہ فائرنگ صرف اس وقت کی جائے جب ایسا کرنا انتہائی ناگزیر ہو یا جب کوئی خطرہ منڈلا رہا ہو۔

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے اس حوالے سے ایک انکوائری کمیشن بھی بنایا ہے۔

کمیشن کی رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والے 189 افراد میں 35 بچے، تین امدادی کارکن اور دو صحافی بھی شامل ہیں۔

اس انکوائری کے مطابق اس بات کے قابلِ قبول شواہد موجود ہیں کہ اسرائیلی نشانچیوں نے بچوں، امدادی کارکنان اور صحافیوں کو نشانہ بنایا۔

ان مظاہروں کے دوران چار اسرائیلی فوجی بھی زخمی ہوئے ہیں۔ کمیشن کے مطابق مظاہروں کی جگہ سے دور ایک اسرائیلی فوجی کے ہلاک ہونے کی خبر بھی ہے۔

اسرائیل کے قائم مقام وزیر خارجہ نے کمیشن کی اس رپورٹ کو مسترد کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 'ہیومن رائٹس کونسل نے ایک مرتبہ پھر ایک ایسی رپورٹ مرتب کی ہے جو کہ جھوٹ پر مبنی، مخالفانہ اور اسرائیل کے خلاف تعصب سے بھری ہوئی ہے۔

کوئی بھی اسرائیل کو اپنے دفاع کرنے، اپنے شہریوں اور سرحد کی حفاظت کرنے کے حق سے محروم نہیں کر سکتا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2YGoLoH
عمران خان ڈیل کے قائل ہیں نہ ڈھیل دینے پر آمادہ: شاہ محمود قریشی

عمران خان ڈیل کے قائل ہیں نہ ڈھیل دینے پر آمادہ: شاہ محمود قریشی

وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے
وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان وزیراعظم عمران خان ڈیل کے قائل ہیں نہ ڈھیل دینے پر آمادہ ہیں۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ قومی احتساب بیورو ایک خودمختار ادارہ ہے، یہ تو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین اسمبلی کے خلاف بھی کیسز کی تفتیش کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیب کے معاملات میں مداخلت کرنا حکومت کا کام نہیں ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بہت جلد عمران خان کی سنجیدگی کا پتہ چل جائے گا، اور گزشتہ سالوں میں ہونے والی کرپشن کے بارے میں بھی لوگ جانتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آج سے 6 ماہ پہلے مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) دستِ گریباں تھے، بلاول بھٹو زرداری اور شہباز شریف کی تقاریر دیکھ لیں کہ یہ دونوں جماعتیں کس طرح صف آرا تھیں۔

انہوں نے کہا کہ ملتان میں ہونے والے الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما غفار ڈوگر پیپلز پارٹی کے رہنما موسیٰ گیلانی کے خلاف تقاریر کر رہے تھے آج وہ ان کی جھولی میں بیٹھے ہیں۔

شاہ محمود نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا ووٹر ابہام کا شکار ہے جو سوچ رہا ہے کہ پہلے وہ پیپلز پارٹی کے خلاف تھے اور آج وہ ایک دوسرے کے ساتھ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت کے اراکین جس موقف پر کل تھی اسی پر آج بھی ہیں۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ بھارت آج پاکستان کے خلاف جارحیت کی شکل میں دکھائی دے رہا ہے، پاکستان کو سفارتی سطح پر تنہا کرنے، ایف اے ٹی ایف میں گرے لسٹ سے بلیک لسٹ میں دھکیلنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں آج پھر بلاول بھٹو زرداری، شہباز شریف اور دیگر اپوزیشن جماعتوں سے کہتا ہوں کہ ہمارے درمیان سیاسی اختلاف ہے جو رہے گا، آپ کے موقف کو تسلیم کرتے ہیں، آپ ہمارا موقف تسلیم کیجیے لیکن ملکی سلامتی کے معاملات میں آپ تنگدلی اور تنگ نظری کا مظاہرہ نہ کریں۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کا شہری اپنے منتخب نمائندوں سے توقعات رکھتا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے گفتگو کے دوران دفتر خارجہ میں ہونے والی تبدیلیوں کے بارے میں بھی بتایا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود کو سیکریٹری خارجہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ موجودہ سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اپنے عہدے سے 16 اپریل کو سبکدوش ہورہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بڑے مشکل مالی حالات میں تحریک انصاف کو معیشت چلانے کی ذمہ داری سونپی گئی، تاہم ہم کوشش کر رہے ہیں کہ ایسے اقدامات اٹھائیں جس سے عوام پر بوجھ کم سے کم پڑے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں احساس ہے جب ڈالر بڑھتا ہے اور روپے کی قدر گرتی ہے تو اس کا براہ راست اثر مہنگائی پر پڑتا ہے۔

جنوبی صوبہ پنجاب بنانے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نئے صوبے کا قیام ہمارا نعرہ نہیں ہے، بلکہ ہم سمجھتے ہیں کہ نیا صوبہ ملکی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب 12 کروڑ آبادی پر مشتمل صوبہ بننا عملی طور پر ممکن نہیں ہے، بلکہ یہ اب اس علاقے اور اس کے عوام کی ضرورت ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2UloYhs
عمران خان کا ہدف صوبائی خودمختاری چھیننا ہے: مصطفیٰ نواز کھوکھر

عمران خان کا ہدف صوبائی خودمختاری چھیننا ہے: مصطفیٰ نواز کھوکھر

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان مصطفیٰ نواز کھوکھر
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ آمروں نے صوبائی خودمختاری چھینی اور اب وہی کام عمران خان کرنے آئے ہیں۔

اپنے بیان میں مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ آمروں نے صوبائی خودمختاری چھینی اور اب وہی کام عمران خان کرنے آئے ہیں، انہیں حکومت میں لانے کا اصل ایجنڈا سامنے آگیا ہے، عمران خان کی زبان پرحقیقت آہی گئی کہ ان کا ہدف اٹھارویں ترمیم ہے۔

عمران خان اپنی معاشی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کیلئے اٹھارویں ترمیم پر الزام عائد کر رہے ہیں، اٹھارویں ترمیم سے دس سال تک وفاق دیوالیہ نہیں ہوا تواب کیسے ہو گیا ؟، اسٹاک مارکیٹ میں مندی اور کاروباری طبقے کی بدحالی کی ذمہ دار حکومت ہے اٹھارویں ترمیم نہیں۔ عمران خان بتائیں کہ

ٹیکس وصولیوں میں 450 ارب کے شارٹ فال کی ذمہ دار اٹھارویں ترمیم کیسے ہے؟

مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ ڈالر، پیٹرول، بجلی ، گیس، ادویات کی قیمتوں میں اضافہ حکومت کی ناکام پالیسیوں کا نتیجہ ہے، بدترین معاشی صورتحال قومی سلامتی کیلئے بھی مسئلہ بن چکی ہے، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام برداشت نہ ہوناآمرانہ سوچ کاثبوت ہے۔

ترجمان بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عمران خان پانچ سال خیبرپختونخوا میں حکومت میں تھے تب تو فنڈز لے کر اڑاتے رہے، دس سال میں سندھ میں عالمی معیار کے اسپتال، تعلیمی ادارے اور سڑکیں بنی ہیں، تھر کے کوئلے سے بجلی کا منصوبہ بھی سندھ حکومت کا ہی کارنامہ ہے، عمران خان بتائیں کہ انہوں نے خیبرپختونخوا میں بی آر ٹی کے ناکام منصوبے کے علاوہ کیا بنایا؟۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Ulo7gK
کیا سعودی عرب نے ایمازون کے سربراہ کا فون ہیک کیا تھا؟

کیا سعودی عرب نے ایمازون کے سربراہ کا فون ہیک کیا تھا؟

 کیا سعودی عرب نے ایمازون کے سربراہ کا فون ہیک کیا تھا؟
امریکی کمپنی ایمازون کے سربراہ جیف بیزوس کے لیے تفتیش کا کام کرنے والے ایک اہلکار نے الزام عائد کیا ہے کہ جیف بیزوس کا فون سعودی عرب نے ہیک کر کے ان کے فون میں موجود ڈیٹا تک رسائی بھی حاصل کی تھی۔

ایمازون کے سربراہ بیزوس نے گیون دی بیکر نامی اس تفتیش کار کی خدمات یہ پتہ لگانے کے لیے حاصل کی تھیں کہ ان کے فون میں موجود ذاتی پیغامات اور ڈیٹا نیشنل انکوائرر نامی اخبار تک کیسے پہنبچیں۔

تفتیش کار بیکر نے اس ہیکنگ کو استنبول میں سعودی قونصل خانے میں سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی کوریج کے ساتھ جوڑا ہے۔

سعودی عرب نے ابھی تک اس الزام پر کوئی ردعمل نہیں دیا ہے۔ جیف بیزوس واشنگٹن پوسٹ اخبار کے مالک ہیں اور دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک ہیں۔

بیکر کا کہنا ہے کہ انھوں نے اپنی تحقیقات رپورٹ امریکی وفاقی اہلکاروں کے حوالے کر دیں ہیں۔

ڈیلی بیسٹ نامی ویب سائٹ پر انھوں نے لکھا ہے کہ ہمارے تفتیش کار اور متعدد ماہرین مکمل وثوق سے اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ ’سعودی عرب نے بیزوس کے فون تک رسائی حاصل کی تھی اور ان کے ذاتی پیغامات کو چرایا تھا۔

بیکر کی تحقیقات، ایمازون کے مالک بیزوس کی جانب سے گزشتہ ماہ امریکن میڈیا کمپنی جوکہ نیشنل انکوائرر کی بھی مالک ہے پر بلیک میلنگ کا الزام عائد کرنے کے بعد سامنے آئیں ہیں۔

جیف بیزوس نے الزام عائد کیا تھا کہ ان کو دھمکی دی گئی ہے کہ اگر وہ یہ نہیں کہتے کہ اس اخبار کی رپورٹنگ سیاسی مقاصد کے لیے نہیں ہے تو وہ ان کی غیر مناسب تصاویر شائع کر دے گے۔

مسٹر ڈی بیکر نے کہا کہ اے ایم آئی نے یہ بھی مطالبہ کیا تھا کہ وہ کہیں کہ ان کی تفتیش کا نتیجہ یہ بھی نکلا ہے کہ اے ایم آئی نے اپنی خبر کے لیے کسی قسم کی الیکٹرانک جاسوسی یا ہیکنگ نہیں کی۔

انھوں نے الزام عائد کیا ہے کہ سعودی عرب نے واشنگٹن پوسٹ اخبار کو نشانہ بنایا تھا، جس کے لیے خاشقجی لکھتے تھے۔

ڈی بیکر کا کہنا ہے کہ ’کچھ امریکی یہ جان کر حیران ہوں گے کہ سعودی حکومت پچھلے اکتوبر سے جیف بیزوس کو نقصان پہنچانے کا ارادہ رکھتی ہے، جب واشنگٹن پوسٹ نےخاشقجی کی ہلاکت پر اپنی غیر معمولی کوریج کا آغاز کیا تھا۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا حوالہ دیتے ہوئے انھوں نے مزید کہا، یہ واضح ہے کہ ایم بی ایس واشنگٹن پوسٹ کو ایک بڑا دشمن مانتے ہیں۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ خاشقجی کے قتل کے لیے سعودی شہزادے محمد بن سلمان کی منظوری کی ضرورت ہوگی، لیکن سعودی عرب نے ان کے اس معاملے میں ملوث ہونے سےانکار کیا ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق واشنگٹن میں سعودی سفارت خانے نے ڈی بیکر کے الزامات کے بارے میں تبصرہ کی درخواست پر کوئی جواب نہیں دیا ہے۔

سودی وزیر خارجہ نے گزشتہ ماہ اپنے بیان میں کہا تھا کہ ’جیف بیزوس کے معاملات ہر نیشنل انکوائرر کی خبروں سے سعودی عرب کا قطعی کوئی تعلق نہیں ہے۔

ڈی بیکر کے الزامات پر اے ایم آئی نے ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے. البتہ کمپنی نے پہلے ہی کہا تھا کہ اس نے جیف بیزوس کی ذاتی زندگی کی رپورٹنگ میں قانونی طور پر کام کیا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2UqKAZM
Financial Controller Jobs in Golden Pearl Cosmetics

Financial Controller Jobs in Golden Pearl Cosmetics

www.Jobz.pk announced Financial Controller Jobs in Golden Pearl Cosmetics jobs. Golden Pearl Cosmetics is looking for Financial Co... This Private job / jobs opportunity is announced in daily Dawn newspaper of dated 31 March 2019, Sunday for region Sindh Pakistan, located in Karachi Golden Pearl Cosmetic. To see full details of this job and many more visit www.Jobz.pk now.


from Latest Jobs in Pakistan - Jobz.pk https://ift.tt/2I3lF7Z
Al Haj Asia Star Steel Company Pvt Ltd Job 2019 in Islamabad

Al Haj Asia Star Steel Company Pvt Ltd Job 2019 in Islamabad

www.Jobz.pk announced Al Haj Asia Star Steel Company Pvt Ltd Job 2019 in Islamabad jobs. Al Haj Asia Star Steel Company Pvt Ltd is seeking ... This Private job / jobs opportunity is announced in daily The News newspaper of dated 31 March 2019, Sunday for region Islamabad Pakistan, located in Islamabad Al Haj Asia Star Steel Company Pvt Ltd. To see full details of this job and many more visit www.Jobz.pk now.


from Latest Jobs in Pakistan - Jobz.pk https://ift.tt/2uBVJZq
PIPFA Assistant Director Marketing Job in Karachi

PIPFA Assistant Director Marketing Job in Karachi

www.Jobz.pk announced PIPFA Assistant Director Marketing Job in Karachi jobs. Pakistan Institute of Public Finance Accountants P... This Government job / jobs opportunity is announced in daily Dawn newspaper of dated 31 March 2019, Sunday for region Sindh Pakistan, located in Karachi Pakistan Institute of Public Finance Accountants PIPFA. To see full details of this job and many more visit www.Jobz.pk now.


from Latest Jobs in Pakistan - Jobz.pk https://ift.tt/2HYIOse
PharmaFive Sales Manager Jobs 2019

PharmaFive Sales Manager Jobs 2019

www.Jobz.pk announced PharmaFive Sales Manager Jobs 2019 jobs. A well reputed and well established PharmaFive Pri... This Private job / jobs opportunity is announced in daily Dawn newspaper of dated 31 March 2019, Sunday for region Sindh Pakistan, located in Karachi Pharmaceutical Company. To see full details of this job and many more visit www.Jobz.pk now.


from Latest Jobs in Pakistan - Jobz.pk https://ift.tt/2uANRXU

Ilyas

Khyber Times