سیشن کورٹ سے 22 اے اور بی کا اختیار واپس لینے کیخلاف وکلا سراپا احتجاج

 وکلا سراپا احتجاج
پنجاب بارکونسل کے بعد اسلام بارکونسل اور ڈسٹرکٹ بار بھی سیشن کورٹ سے 22 اے اور 22 بی کا اختیار واپس لینے کیخلاف سراپا احتجاج ہیں۔

بارایسوسی ایشن اور بارکونسل نے نئی جوڈیشل پالیسی پرتحفظات کا اظہار کرتے ہوئے سیشن کورٹ سے 22 اے اور 22 بی کا اختیار واپس لینے پر احتجاج کررہے ہیں اور اس حوالے سے پنجاب بار کونسل آج صوبے بھر میں ہڑتال کا اعلان کررکھا ہے اور وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے۔

وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل کا کہنا تھا کہ جوڈیشل پالیسی 2019 پر نظر ثانی کی جائے، سینئر وکلاء کے ساتھ مشاورت کے بعد جوڈیشل پالیسی تشکیل دی جائے، جوڈیشل پالیسی کمیٹی نے اندراج مقدمہ درخواستوں کی براہ راست عدالتوں میں دائرگی پر پابندی کی سفارش کی تھی۔

دوسری جانب سیکرٹری اسلام آباد بار کا کہنا تھا کہ اسلام آباد بار نئی جوڈیشل پالیسی کی فوری واپسی کا مطالبہ کرتی ہے، فیصلے سے پولیس کو اجارہ داری حاصل ہو گی، 22 اے اور بی کا اختیار سیشن کورٹ سے لینے سے کرپشن کا راستہ کھلے گا، 22 اے اور 22 بی کی واپسی تک وکلاء احتجاج جاری رکھیں گے کیوں کہ نئی جوڈیشل پالیسی میں بائیس اے اور بی کا اختیارواپس لینا آئین وقانون سے متصادم ہے۔

ادھر پاکستان بار کونسل نے ایف آئی آر اندراج کے حوالے سے عدلیہ کا اختیار بحال کرنے کے لئے 3 دن کی مہلت دے دی، 3 دن میں اختیار بحال نہ ہوا تو مستقبل کے لائحہ عمل کا فیصلہ کریں گے، مستقبل کے لائحہ عمل میں وکلاء کی ہڑتال اور دیگراقدامات شامل ہوسکتے ہیں، قومی عدالتی پالیسی کمیٹی کے فیصلے سے پولیس کے اختیارات میں اضافہ ہوگا، کمیٹی کے فیصلے سے متاثرین کو پولیس کے رحم و کرم پرچھوڑ دیا گیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2UDwGAB


EmoticonEmoticon