رمضان شوگرملز اور آشیانہ ہاؤسنگ کیسز کی سماعت 27 مارچ تک ملتوی

شہباز شریف اور حمزہ شہباز
مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز اور آشیانہ ہاؤسنگ کیس کی سماعت 27 مارچ تک ملتوی ہوگئی۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور حمزہ شہباز ڈیوٹی جج جواد احسن کے روبرو پیش ہوئے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ آئندہ سماعت پر رمضان شوگر ملز کیس میں فرد جرم عائد کی جائے گی۔

بعدازاں احتساب عدالت نے شہبازشریف اور حمزہ شہبازکے خلاف رمضان شوگرملز ریفرنس کی سماعت 27 مارچ تک ملتوی کردی۔

اس سے قبل آج شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پرعدالت کے اطراف راستے کنٹینر اورخاردار تاروں سے بند کیے گئے، پولیس کی بھاری نفری عدالت کے اندر اور باہر تعینات تھی۔

احتساب عدالت میں گزشتہ سماعت کے دوران شہبازشریف، حمزہ شہبازکو ریفرنس کی نقول فراہم کی گئی تھیں۔

نیب ریفرنس کے مطابق ملزمان نے رمضان شوگرملز کے لیے 10 کلومیٹر طویل نالہ بنوایا، شہبازشریف نے بطور وزیراعلیٰ اختیارات کا ناجائز استعمال کیا اور اپنے خاندان کی مل کو فائدہ پہنچانے کے لیے عوامی مفاد کا نام لیا۔

قومی احتساب بیورو کے مطابق شہباز شریف کے اس فیصلے سے سرکاری خزانے کو 213 ملین کا نقصان ہوا، سرکاری خزانے کا نقصان شہباز اور حمزہ شہباز کی ملی بھگت سے ہوا، اتنے شواہد موجود ہیں کہ ریفرنس دائر کیا تاکہ کیس چلایا جا سکے۔

نیب ریفرنس میں کہا گیا حمزہ شہباز کے خلاف انکوائری جاری ہے، مکمل ہونے پر ضمنی ریفرنس دائر کیا جائے گا، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف ٹرائل جلد مکمل کر کے قانون کے مطابق سزا دی جائے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2HHyEwj


EmoticonEmoticon