انتونیو گوتریز کی نیوزی لینڈ میں دومساجد پر دہشت گردی کی شدید مزمت

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریز
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریز نے اسلام کے بارے میں منفی تاثرکی روک تھام اور عدم برداشت اور ہر طرح کی پرتشدد انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے عالمی سطح پر اجتماعی کوششوں کی ضرورت کا اعادہ کیا ہے۔

نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی دو مساجد میں وحشیانہ قتل عام کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں عالمی ادارے کے سربراہ نے ایک بار پھر مساجد اور تمام مذہبی مقاما ت کا تقدس برقرار رکھنے پر زور دیا۔ سیکرٹری جنرل کے ترجمان نے کہا کہ انتونیو گوتریز کرائسٹ چرچ میں دومساجد پردہشت گردی کے واقعے پرغمزہ ہیں اور متاثرہ خاندانوں کے لواحقین اور نیوزی لینڈ کی حکومت اورعوام سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔

سیکرٹری جنرل نے تمام لوگوں پربھی زور دیا کہ وہ جمعہ کے مقدس روز کے موقع پر مسلمانوں کے ساتھ پیش آنے والے اس سانحے پر اسلامی برادری کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2TQ281b


EmoticonEmoticon