چنیوٹ میں خاوند نے بیوی بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی

چنیوٹ میں خاوند نے بیوی بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
صوبہ پنجاب کے شہر چنیوٹ میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا، سفاک شوہر نے بیوی اور تین بچوں کو قتل کرکے اپنی جا ن لے لی،،پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ چنیوٹ کے علاقے رائے چند میں پیش آیا، جہاں اعجاز نامی شخص نے اپنی بیوی اور بچوں کو گولیاں مارکر خودکشی کی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں واقعہ گھریلو ناچاقی کی وجہ سے پیش آیا، مزید تحقیقات کر رہے ہیں، ضروری کارروائی کے بعد لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق افسوس ناک واقعے میں جاں بحق ہونے والوں میں اعجاز کی بیوی، دو بیٹیاں اور بیٹا شامل ہے۔ بچوں کی عمریں تین سے پانچ سال کے درمیان ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2ubLI4Z


EmoticonEmoticon