پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ترجمان پاک فوج نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شائقین کرکٹ کو مخاطب کرتے ہوئے پیغام دیا ہے کہ پیارے پاکستانیوں، آپ یقیناً پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ میں فوجی ٹوپیاں اورشرٹس پہن کر آنا چاہتے ہیں، پاکستان فوج آپ کے پیار، محبت اور حمایت کی قدر کرتی ہے۔
Dear Pakistanis u are desirous to put on military style caps/shirts during PSL Final. Pak Armed Forces humbly acknowledge your love & support. Sports are beyond politics & we believe that our bondage is beyond such gestures alone. Enjoy the game in CityOfLights.#PakistanZindabad
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) March 14, 2019
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے پیارے پاکستانیو کرکٹ سے بھرپور لطف اندوز ہوں،پی ایس ایل فائنل میں فوجی کیپس،شرٹس پہننے کی خواہش اپنی جگہ،لیکن کھیل سیاست سے پاک ہونے چاہییں، قوم کی محبت سر آنکھوں پر، مسلح افواج کو قوم کی محبت، حمایت کا بخوبی اندازہ ہے۔
ترجمان پاک فوج نے پیغام دیا کہ کھیل کو سیاست سے بالاتر ہونا چاہئے، شائقین روشنیوں کے شہر میں کھیل سے لطف اندوز ہوں۔
واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کی جانب سے آسٹریلیا کے خلاف میچ میں فوجی کیپس پہننے کے بعد پاکستانی شائقین کرکٹ پی ایس ایل کے فائنل میچ میں فوجی شرٹس اور ٹوپیاں پہن کر آنے کے خواہشمند تھے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2O3lI4W
EmoticonEmoticon