مقبوضہ کشمیر سے آرٹیکل 370 کے خاتمے پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب

آج دن گیارہ بجے پارلیمنٹ میں مشترکہ اجلاس طلب کیا گیا ہے۔
مقبوضہ کشمیر میں آئین کے آرٹیکل 370 اور 35 اے کی منسوخی کے معاملے پر آج دن گیارہ بجے پارلیمنٹ میں مشترکہ اجلاس طلب کیا گیا ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر سے آرٹیکل 370 کے خاتمے کے فیصلے کاجائزہ لینے کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کیا ہے،اجلاس صبح گیارہ بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان پارلیمنٹ کے جوائنٹ سیشن میں شرکت کریں گےاور مسئلہ کشمیر پر پاکستان کا واضح موقف دیں گے۔  بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر رہنماؤں نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا تھا۔

مودی سرکار نے گذشتہ روز صدارتی فرمان جاری کرتے ہوئے بھارتی آئین میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آرٹیکل 370 اور 35 اے کوختم کردیا جس کے نتیجے میں مقبوضہ کشمیر اب ریاست نہیں بلکہ وفاقی علاقہ کہلائے گی جس کی قانون ساز اسمبلی ہوگی۔

بھارتی فوج نے 30 اور 31 جولائی کو آزاد کشمیر میں توپخانے کے ذریعے کلسٹر ایمونیشن کا استعمال کیا جس کے باعث 4 سالہ بچے سمیت 2 افراد شہید اور 11 شدید زخمی ہوگئے۔ بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ اور ممنوعہ ہتھیاروں کا استعمال جنیوا کنونشن اور بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزی ہے۔

بھارت کی جانب سے ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری میں کلسٹر بموں کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بھارتی فوج ایل او سی پر شہری آبادی کو کلسٹر بموں سے نشانہ بنارہی ہے۔


 

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2T6q2D0


EmoticonEmoticon