جشن آزادی کی تیاریاں، 40 فٹ چوڑا پرچم آویزاں

 قومی اسمبلی کے مرکزی ہال میں 40فٹ چوڑا پرچم آویزاں کردیا گیا
پاکستان میں پارلیمان کے ایوان زیریں یعنی قومی اسمبلی کے مرکزی ہال میں 40فٹ چوڑا پرچم آویزاں کردیا گیا ہے۔ اس خصوصی قومی پرچم پر بیس لاکھ روپے کے اخراجات آئے ہیں جوسندھ سے ہندو رکن قومی اسمبلی رمیش کمار نے ہندو کونسل کی طرف سے ادا کیے ہیں۔

ذرائع کا کہناہے کہ 60ہزار غباروں پر مشتمل یہ پرچم قومی اسمبلی میں یوم آزادی کے مناسبت سے سے آویزاں کیا گیا ہے ۔ یہ دنیا کی پارلیمانی تاریخ میں پہلا موقع ہوگا کہ اسمبلی کے اندردنیا کا سب سے بڑا قومی پرچم نصب کیا گیا ہے

اسمبلی کا عملہ تین روز سے پرچم کی تیاری میں مصروف تھا۔ اس پرچم سے پریس گیلری اور وزیٹر گیلری کو کور کیا گیا ہے۔ اس خصوصی قومی پرچم پر بیس لاکھ روپے کے اخراجات آئے ہیں جوسندھ سے ہندو رکن قومی اسمبلی رمیش کمار نے ہندو کونسل کی طرف سے ادا کیے ہیں۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ قومی پرچم بنانے کا مقصد اپنے وطن سے محبت کا اظہار ہے۔ انہوں نے کہا کہ محل وقوع کے لحاظ سے پاکستان اہم ترین ملک ہے ، ہمیں اپنے وطن سے از حد محبت ہے اس کی حفاظت کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائیں گے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/31lijUk


EmoticonEmoticon