تمام الزامات کا جواب سپریم کورٹ میں دیں گی، علیمہ خان

تمام الزامات کا جواب سپریم کورٹ میں دیں گی، علیمہ خان
وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ ان سے سخت سوالات اس لیے کیے جا رہے ہیں کیونکہ وہ بریکنگ نیوز میں ہیں، تاہم وہ اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات کا جواب سپریم کورٹ میں دیں گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کی جائیداد اور ایمنسٹی لینے کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم دیا تھا، جو آج عدالت عظمیٰ میں پیش کی جائیں گی۔

جاپان کے دورے پر موجود علیمہ خان نے دارالحکومت ٹوکیو میں ایک تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ 'وہ پبلک ہولڈر نہیں بلکہ ایک عام شہری (پرائیویٹ سٹیزن) ہیں، وہ اللہ کو جواب دہ ہیں اور عدالت جب بلائے گی تو اسے بھی جواب دیں گی'۔

وزیراعظم کی ہمشیرہ کا کہنا تھا کہ 'ان سے پوچھا جا رہا ہے کہ پیسے کدھر سے آئے؟ یہ پیسہ انہیں نانا، دادا اور والدین سے وراثت میں ملا ہے اور انہوں نے خود بھی کمایا ہے'۔

علیمہ خان نے کہا کہ 'ہم میں آج تک کسی بورڈ ممبر نے پیسوں کو ہاتھ تک نہیں لگایا اور نہ زندگی میں کبھی غلط طریقے سے پیسہ کمانے کی کوشش کی'۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 'ان الزامات سے تکلیف کا احساس ہوتا ہے، حتیٰ کہ ان کے والد پر بھی کرپشن کے الزامات لگائے گئے جو باعث تکلیف ہیں'۔

علیمہ خان کا کہنا تھا کہ 'ان کے والد نے ہمیشہ ایمانداری کا درس دیا اور رشوت لینا تو دور کی بات کبھی دی بھی نہیں، سوائے ایک ٹیلی فون والے کے، جسے وہ سو روپے دیتے تھے'۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 'عمران خان نے ہمیشہ پیسہ جمع کرنے کی مخالفت کی ہے'۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2ADK2Ut


EmoticonEmoticon