لاہور میں لیڈی ہیلتھ ورکرز نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے سامنے احتجاجی دھرنا دے دیا۔
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار آج 2 رکنی بنچ کے ہمراہ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں اہم کیسز کی سماعت کر رہے ہیں۔ ان کی عدالت میں موجودگی کے باعث اس دوران پنجاب کے مختلف اضلاع سے آنے والی لیڈی ہیلتھ ورکرز اپنے مطالبات کے لئے آواز اٹھانے سپریم کورٹ پہنچ گئیں اور انہوں نے لاہور رجسٹری کے سامنے احتجاجی دھرنا دے دیا۔
مظاہرین خواتین کا کہنا ہے کہ انہیں گزشتہ واجبات ادا نہیں کئے جا رہے اور نہ ہی مستقل کیا جا رہا ہے، مظاہرین خواتین کا کہنا ہے کہ حکومت وعدے کرتی ہے مگر عمل درآمد نہیں کرتی، مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے چیف جسٹس معاملے کا نوٹس لیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2FSDKpV
EmoticonEmoticon