لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو جیت کے لیے 134 رنز کا ہدف دیا جو کراچی نے 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔
دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر لاہور کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
لاہور کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور گوہر علی نے کیا تاہم گوہر پہلے ہی اوور میں 4 رنز بنا کر عماد وسیم کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔
فخر زمان 18 رنز بنا سکے جب کہ حارث سہیل نے اپنی ٹیم کے اسکور میں 20 رنز کا اضافہ کیا۔
تجربہ کار اے بی ڈویلیئرز نے 33 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ سہیل اختر 29 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
مقررہ 20 اوورز میں لاہور قلندرز کی ٹیم 5 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنا سکی۔
کراچی کی جانب سے افتخار احمد نے دو جب کہ عماد وسیم، محمد عامر اور عمر خان نے ایک ایک وکٹ کو آؤٹ کیا۔
جواب میں کراچی کنگز نے ہدف 19.1 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
کراچی کی جانب سے لیونگ اسٹون 38 اور افتخار احمد 33 رنز بناکر نمایاں رہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2GRcEPJ
EmoticonEmoticon