عمران خان کی قیادت میں نئی حکومت پر57فیصد پاکستانیوں کا اظہار اعتماد: آئی آر آئی سروے

سروے کے مطابق 57 فیصد پاکستانیوں کو عمران خان کی قیادت میں نئی حکومت پر اعتماد ہے
انٹرنیشنل ریپبلکن انسٹیٹیوٹ کے سینٹر فار "انسائٹس" (INSIGHTS) کی طرف سے پاکستان بھر میں کئے گئے سروے کے مطابق 57 فیصد پاکستانیوں کو عمران خان کی قیادت میں نئی حکومت پر اعتماد ہے۔

سروے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے اقتصادی چیلنجز کے باوجود نئی حکومت اور وزیراعظم پر بہت زیادہ اعتماد ہے اور حکومت کی کارکردگی کا اندازہ بنیادی طور پر موجودہ شدید اقتصادی مشکلات سے نمٹنے کی صلاحیت سے لگایا جائے گا۔

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سروے کے نتائج کے بارے میں ایک ٹویٹ میں کہا کہ یہ سروے نئے پاکستان اور پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی مقبولیت پر مہر تصدیق ثبت کرتا ہے۔

 

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2UB0FZW


EmoticonEmoticon