وزیراعظم عمران خان آج باجوڑ اور مہمند کا دورہ کریں گے

وزیراعظم عمران خان
وزیراعظم عمران خان آج خیبرپختونخوا کے اضلاع باجوڑ اور مہمند کا دورہ کررہے ہیں۔

پروگرام کے مطابق وزیراعظم ضلع باجوڑ کے علاقے خار میں قبائلی عمائدین سے خطاب کرینگے اور ضلع مہمند کے علاقے غلنئی میں نئے تعمیرشدہ کیڈٹ کالج کا افتتاح کریں گے وہ ضلع مہمند میں قبائلی عمائدین سے خطاب بھی کریں گے۔

توقع ہے کہ وزیراعظم اس موقع پر دونوں اضلاع کے لئے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کریں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2JdFxb2


EmoticonEmoticon