ہلمند: طالبان نے افغان فوج کے ملٹری بیس پر حملہ کردیا

 طالبان نے افغان فوج کے ملٹری بیس پر حملہ کردیا
طالبان نے افغان فوج کے ملٹری بیس پر حملہ کردیا جس کے بعد دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ حملے میں ہونے والے نقصانات کے حوالے سے تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔ لیکن بڑے نقصان کا خدشہ ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق طالبان نے جنوبی صوبہ ہلمند میں فوجی بیس کو نشانہ بنایا جس کی تصدیق گورنر آفس نے بھی کردی۔

گورنر آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حملہ آوروں نے ہلمند میں 215 میوند کورپس کو نشانہ بنایا تاہم حملے میں ہونے والے نقصانات کے حوالے سے تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔

افغان میڈیا کا ذرائع کے حوالے سے کہنا ہے کہ 27 حملہ آوروں نے صبح 4 بجے فوجی بیس کو نشانہ بنایا جب کہ حملہ آوروں میں 7 خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2SvCzhi


EmoticonEmoticon