او آئی سی میں بھارتی وزیرخارجہ ہوئی تو بائیکاٹ کریں گے: شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت کو او آئی سی پلیٹ فارم استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے اوراوآئی سی میں بھارتی وزیرخارجہ ہوئی تونہیں جائیں گے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی ٹی وی کوانٹرویودیتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت جنگ باہمی خودکشی ہوگی، بھارت نے فضائی حدود کے خلاف ورزی کرکے پاکستان میں بم گرائے، بھارت نے دراندازی سے یواین چارٹراورعالمی قوانین کے خلاف ورزی کی، بھارت نے پاکستان پرحملہ کیا توصورتحال کافی سنجیدہ تھی، بھارتی پائلٹ کورہا کرنے سے پاک بھارت کشیدگی میں کمی آئے گی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان صورتحال بگاڑنا چاہتا ہے نہ جنگی کیفیت پیدا کرنا، پاکستان نے بھارت کوامن کیلیے متوازن پیش کش کی ہے، وزیراعظم نے پلوامہ واقعے کی تحقیقات کیلیے بھی تعاون کی پیش کش کی، افغانستان میں 17 سالہ جنگ کاخاتمہ اورامن چاہتے ہیں، پاکستانی سرزمین کسی کے خلاف دہشتگردی کیلیےاستعمال نہیں کرنے دیں گے، بھارت شواہد دے مل کر مسئلے کا حل نکالیں گے۔

شاہ محمود قریشی نے نریندرمودی بھارت میں پوزیشن کمزورہونے کے ڈرسے کترارہے ہیں، پاکستان کی سیاسی اورعسکری قیادت کافی عرصے بعد ایک پیج پرہے، پومپیواورزلمے خلیل زاد نے کہا پاکستان افغان امن عمل میں مثبت کرداراداکررہا ہے جو خوش آئند ہے۔

بھارت کواوآئی سی پلیٹ فارم استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، اوآئی سی میں بھارتی وزیرخارجہ ہوئی تونہیں جائیں گے، بھارت جب اورجہاں کہے پاکستان مذاکرات کے لیے تیارہے جب کہ روس نے پاک بھارت مذاکرات کیلیے ثالثی اورمیزبانی کی پیش کش کی۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2EkQUbn


EmoticonEmoticon