دل کھول کر بلیو بیری کا استعمال، کم کرے ہائی بلڈپریشر

 بلیو بیری کا مسلسل استعمال بلڈپریشر کو کم کر دیتا ہے
ہائی بلڈپریشر کا مرض پوری دنیا میں عام ہو چکا ہے کہ آج ہر چوتھا شخص اس کا شکار ہے اور دوائیاں پھانکنے سے بھی اس سے مستقل نجات ممکن نہیں ہو پاتی۔ تاہم اب سائنسدانوں نے ایک ایسا پھل بتا دیا ہے جسے کھانے سے مریض کا بلڈپریشر قدرتی طور پر کم ہو جاتا ہے۔

ماہرامراض دل ڈاکٹر سٹیفن سناٹرا کا کہنا ہے کہ ”ہائی بلڈپریشر کے مریضوں کو یوں تو ہر طرح کے پھل اور سبزیاں وافر مقدار میں کھانی چاہئیں کیونکہ اس سے بلڈپریشر کم ہوتا ہے تاہم اس حوالے سے بلیو بیری (Blueberry)اکسیر کا درجہ رکھتی ہے۔ اس کا مسلسل استعمال قدرتی طور پر بلڈپریشر کو کم کر دیتا ہے۔ “

ڈاکٹر سٹیفن نے اس کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ”بلیو بیری میں ہائی فلیونوائیڈ کنٹینٹ اور طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ کی خصوصیات پائی جاتی ہیں جو نہ صرف بلڈپریشر کو کم کرتی ہیں بلکہ یادداشت کو بھی تیز کرتی ہیں۔“

سائنسدان ایک تحقیق میں بھی یہ ثابت کر چکے ہیں کہ بلیوبیری میں پایا جانے والا اینتھوسائناسس (Anthocyanins) بلڈپریشر کم کرنے میں انتہائی معاون ثابت ہوتا ہے۔ اس تحقیق کے لیے کیے گئے تجربات میں جن لوگوں کو بلیوبیری کھلائی جاتی رہی ان میں بلڈپریشر دوسرے لوگوں کی نسبت 10فیصد کم ہو گیا تھا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2BYe0Ei


EmoticonEmoticon