دولت مشترکہ پارلیمانی تنظیم کی پانچویں بین الاقوامی کانفرنس آج سے شروع

دولت مشترکہ پارلیمانی تنظیم کی پانچویں بین الاقوامی کانفرنس آج شروع
دولت مشترکہ پارلیمانی تنظیم کی پانچویں بین الاقوامی کانفرنس آج اسلام آباد میں شروع ہوگی۔ نو سال بعد ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس دو اگست تک جاری رہے گی۔

دولت مشترکہ پارلیمانی تنظیم کی پانچویں بین الاقوامی کانفرنس آج اسلام آباد میں شروع ہوگی۔ نو برسوں کے طویل عرصے بعد ہونے والی کانفرنس کی میزبانی پاکستان کرے گا۔ اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی کانفرنس میں بنگلا دیش، سری لنکا سمیت دیگر ممالک کے وفود شرکت کریں گے۔ کانفرنس کے انعقاد سے پاکستان کا سافٹ امیچ پوری دنیا میں جائے گا۔

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کا کہنا ہے کہ دولت مشترکہ کی پارلیمانی تنظیم کی پانچویں بین الاقوامی کانفرنس 9 سال کے طویل عرصے بعد اسلام آباد میں ہونے جارہی ہے۔ کانفرنس کی تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں، یہ کانفرنس 2 اگست تک جاری رہے گی۔

پارلیمانی سیکرٹری برائے تجارت شاندانہ گلزار نے کانفرس کے انعقاد پر اسپیکر قومی اسمبلی کو مبارکباد دی۔

واضح رہے کہ بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کیلئے اسپیکر گلگت بلتستان فدا محمد نوشاد اور اسپیکر آزاد کشمیر شاہ غلام قادر کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/30XdgJu


EmoticonEmoticon