پاکستان کی افغانستان میں نائب صدر کے امیدوار امراللہ پر قاتلانہ حملہ کی مذمت

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ افغانستان میں نائب صدر کے امیدوار امراللہ صالح پر قاتلانہ حملہ انتہائی قابل مذمت ہے، افغانستان میں قیام امن کے لیے ہر کوشش کی حمایت کرتے ہیں۔

یہ بات انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہی، ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں نائب صدر کے امیدوار امراللہ صالح پر قاتلانہ حملے کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پر ان کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کی ہرشکل کی مذمت کرتا ہے پاکستان افغانستان میں امن کے لیے افغان بھائیوں کے ساتھ ہے اور ہم افغانوں کی قیادت میں امن عمل کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں جمہوری عمل کی بھی مکمل حمایت کرتا ہے۔

علاوہ ازیں اپنے ایک اور ٹوئٹر پیغام میں ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے بتایا ہے کہ عراق کے صدر ڈاکٹر برہام صالح جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے عراقی ہم منصب کو دورے کی دعوت دی ہے، عراق میں پاکستانی سفیر ساجد بلال نے عراقی صدر سے ملاقات کی اور انھیں باضابطہ دعوت نامہ پہنچایا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عراقی صدر نے جلد دورہ پاکستان کی حامی بھر لی ہے۔ برہام صالح نے صدر پاکستان کے نام تہنیتی پیغام دیا اور دعوت پر اظہار تشکر کیا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2GzFrXv


EmoticonEmoticon