حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ آج تفصیل سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر بات کرنا چاہتا ہوں، اکتوبر میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا تھا۔

اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے تک اضافے کی سمری حکومت کو ارسال کی گئی تھی تاہم عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کی وجہ سے حکومت نے قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا۔

وزیر خزانہ نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 2،2 روپے فی لیٹر کمی کررہے ہیں جب کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے اور لائن ڈیزل آئل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کررہے ہیں۔

اسد عمر نے مزید کہاکہ آگے بہتری کی گنجائش نظرآرہی ہے، ٹیکس میں ردو بدل کررہے ہیں لیکن صارف کو فائدہ دینا چاہتے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2U0IFYQ
ہواوے کی مصنوعات: پاکستان میں مقبول، دنیا میں مشکوک

ہواوے کی مصنوعات: پاکستان میں مقبول، دنیا میں مشکوک

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کو چینی ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے پر جاسوسی کا سک ہے، جبکہ امریکہ اور برطانیہ نے خدشات کا اظہار کیا ہے۔ اس کے علاوہ کمپنی کو جرمنی، جاپان اور کوریا میں شدید جانچ پڑتال کا سامنا ہے۔

from BBC News اردو - Front page https://ift.tt/2SikhAv
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے افغانستان کو 40 ہزار میٹرک ٹن گندم تحفہ دینے کی منظوری دیے دی

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے افغانستان کو 40 ہزار میٹرک ٹن گندم تحفہ دینے کی منظوری دیے دی

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے افغانستان کو 40 ہزار میٹرک ٹن گندم تحفہ دینے کی منظوری دیے دی
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے افغانستان کو چالیس ہزار میٹرک ٹن گندم تحفے دینے کی منظوری دیتے ہوئے شوگر انڈسٹریز مالکان کے مسائل آئندہ اجلاس میں سننے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت ہوا، جہاں اجلاس میں افغانستان کو 40 ہزار میٹرک ٹن گندم بطور تحفہ دینے کی منظوری دی گئی۔

جبکہ ای سی سی نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لیےرقم جاری کرنے کی بھی منظوری دی، جس کے تحت بی آئی ایس پی کے 3 لاکھ 20 ہزار کارڈ ہولڈرز کے لیے 82.6 ملین ڈالر جاری کیے جائیں گے۔

اس کے علاوہ وزیر خزانہ اسد عمر نے شوگر ملز مالکان سے مزید مشاورت کرنے اور ان کے مسائل آئندہ اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔

واضح رہے کہ افغانستان کو دی جانے والی گندم کی مالیت ایک ارب 73 کروڑ روپے ہے۔ اس سے قبل ستائیس نومبر کو ہونے والے اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گیس لوڈ منیجمنٹ پلان کی منظوری دی تھی، اجلاس میں موسم سرما میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کم سے کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

اجلاس میں توانائی کے شعبہ کے لیے اسلامک فنانسنگ کی سہولت پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، اس کے علاوہ ای سی سی کے اجلاس میں آرایل این جی کے ذریعے گیس کی کمی کو پورا کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا تھا جبکہ نیشنل پاورپارکس مینجمنٹ کمپنی کیلیےحکومتی گارنٹی کی اصولی منظوری دی تھی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2P8y0aZ
جدید ترین ٹیکنالوجی سے مزین ڈرون ٹیکسی متعارف

جدید ترین ٹیکنالوجی سے مزین ڈرون ٹیکسی متعارف

جدید ترین ٹیکنالوجی سے مزین ڈرون ٹیکسی متعارف
ہالینڈ میں جدید ترین ٹیکنالوجی سے مزین ڈرون ٹیکسی متعارف کروا دی گئی ہے۔ ڈرون ٹیکسی ماحول دوست بھی ہے اور مستقبل قریب میں فضائی آلودگی کے خاتمے میں کردار بھی ادا کر سکے گی۔

ایمسٹرڈیم میں ڈرون ویک کنونشن میں پیش کی جانیوالی یہ انوکھی ڈرون ٹیکسی ٹریفک کے شدید دباؤ میں دیوہیکل ڈرون کی مدد سے ہوا میں اُڑان بھر کر سوار شخص کو منزلِ مقصود تک پہنچا دیتی ہے۔

دی پوپ اَپ نیکسٹ نامی یہ انوکھی ایجاد نہ صرف فضا میں اُڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے بلکہ زمین پر بھی چلتے ہوئے اپنا سفر جاری رکھ سکتی ہے تاہم ٹیک آف اور لینڈنگ کے لئے دیوہیکل ڈرون اس کی مدد کرتا ہے۔ یہ دیدہ زیب ننھی کار جدید ترین ٹیکنالوجی سے مزین ہے اور ماحول دوست ہے جو مستقبل قریب میں فضائی آلودگی کے خاتمے کا سبب بھی بن سکے گی۔

اس ٹیکسی کی خاص بات محفوظ و آرام دہ سفر ہے جو اڑان کے دوران کسی بھی ممکنہ حادثے کی صورت میں مسافر کی جان محفوظ رکھنے کے جدید نظام سے لیس ہے۔ یہ روایتی ہیلی کاپٹرز کے مقابلے کسی بھی جگہ سے اڑان بھر سکتی ہے اور کم قیمت ہونے کے ساتھ ساتھ اس کا استعمال بھی باکفایت ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Q0gwD3
بابا گرو نانک کے جنم دن کے تقریبات کی شرکت کے لئے آئے سکھ یاتری بھارت روانہ

بابا گرو نانک کے جنم دن کے تقریبات کی شرکت کے لئے آئے سکھ یاتری بھارت روانہ

بابا گرو نانک کے جنم دن کے تقریبات کی شرکت کے لئے آئے سکھ یاتری بھارت روانہ
بابا گرو نانک کے 549 ویں جنم دن کے تقریبات کی شرکت کے بعد 3 ہزار سکھ یاتری ریلوے اسٹیشن سے براستہ واہگہ بارڈر سے بھارت روانہ ہو گئے، سکھ یاتریوں نے پاکستان کی جانب سے سہولیات کے اقدام کو سراہا۔

بابا گرو نانک کے 549 ویں جنم دن کی تقر یبات کے بعد سکھ یاتری اپنے ملک روانہ ہوگئے، سکھ یاتریوں نے دس روز قیام کے دوران اپنے مقدس مقامات میں مذہبی رسومات ادا کیں۔

3 ہزار سے زائد سکھ یاتریوں کو 3 خصوصی ٹرینوں کے ذریعے براستہ واہگہ باڈر بھارت روانہ کیا گیا، اس موقع پر سیکرٹری متروکہ وقف املاک نے سکھ یاتریوں کو تحائف دیئے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

سکھ یاتری پاکستان کی جانب سے کیے گئےاقدامات سے مطمئن دکھا ئی دیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ کرتار پور باڈر کو بحال کرنا احسن اقدام ہے۔ سکھ یاتریوں کیلئے یہ امید خوشی کا باعث تھی کہ آئندہ برس کرتار پور راہداری کے راستے زیادہ آسانی سے آ سکیں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2DRmsHb
گڈمارننگ پاکستان نے یوریشیا فیسٹیول میں ایوارڈ جیت لیا

گڈمارننگ پاکستان نے یوریشیا فیسٹیول میں ایوارڈ جیت لیا

گڈمارننگ پاکستان نے یوریشیا فیسٹیول میں ایوارڈ جیت لیا
گڈ مارننگ پاکستان نے یوریشیا فلم فیسٹیول میں بہترین فلم کا ایوارڈ حاصل کر لیا۔ پاکستانی فلم کے ہدایتکار ڈاکٹر حسن زی نے ایوارڈ وصول کیا۔ گڈ مارننگ پاکستان میں علی رضا، میرب خان اور نغمہ بیگم نے مرکزی کردار نبھائے جبکہ دیگر فنکاروں میں نئے چہرے متعارف کرائے گئے۔

ہدایتکار ڈاکٹر حسن زی کا کہنا تھا میں نے پاکستان کے قدرتی حسن کو دکھانے کیساتھ ساتھ فلم کی کہانی کے ذریعے پاکستان میں موجود معاشرتی مسائل کا بھی احاطہ کیا ہے۔

فلم کی کہانی ایسے نوجوان کے گرد گھومتی ہے جو امریکہ میں مقیم ایک پاکستانی خاندان میں پیدا ہوا اور پھر اپنی ذات کی جستجو میں پاکستان کا سفر کرتا ہے۔ یہ ایک دلچسپ اور تفریح سے بھرپور فلم ہے جسے فلمی میلوں میں پیش کرنے کے بعد پاکستانی سینما گھروں کی زینت بنایا جائیگا۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر حسن زی اس سے قبل امریکہ میں تین فیچر فلمیں بنا چکے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2ACkWpj
ترکش ایئرلائن کے پائلٹ کا دوران پرواز اپنے استاد کو شاندار خراج تحسین

ترکش ایئرلائن کے پائلٹ کا دوران پرواز اپنے استاد کو شاندار خراج تحسین

ترکش ایئرلائن کے پائلٹ کا دوران پرواز اپنے استاد کو شاندار خراج تحسین
کسی بھی انسان کی زندگی کو سنوارنے میں استاد کا ایک اہم کردار ہوتا ہے اور یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ زندگی میں کسی مقام پر استاد سے سامنا ہونے پر انسان اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ پاتا، ایسا ہی کچھ ترکش ایئرلائن کے ایک پائلٹ نے بھی کیا، جس سے دیکھنے والوں کے لبوں پر مسکراہٹ اور…

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ترکش ایئرلائن کے ایک پائلٹ نے دوران پرواز اپنے استاد کو انوکھے انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔

دوران پرواز جب پائلٹ کو معلوم ہوا کہ اسی پرواز میں ان کے استاد بھی سفر کر رہے ہیں تو اس نے اپنے ٹیچر کا شکریہ ادا کرنے اور انہیں خراج تحسین پیش کرنے کا اہتمام کیا۔

پائلٹ نے جہاز کے عملے کو گلدستہ دے کر استاد کی نشست پر بھیجا اور خود کاک پٹ سے مائیک پر ان کو مخاطب کرکے شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی اپنی کامیابی کا سارا کریڈٹ بھی انہیں دیا۔

اپنے طالب علم کی جانب سے تشکر کا اظہار سن کر استاد تو آب دیدہ ہوئے ہی، جہاز میں موجود دیگر مسافر بھی جذباتی نظر آئے۔

جس کے بعد جہاز کے عملے نے پائلٹ کے استاد کو گلدستہ پیش کرکے ان کا ہاتھ چوم کر مصافحہ کیا۔

آخر میں پائلٹ خود بھی استاد کے پاس آئے اور ان سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔

یہ ویڈیو ٹوئٹر پر سب سے پہلے اہتشام الحق نامی صحافی نے شیئر کی تھی، جس کے بعد یہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی اور اسے لوگوں کی جانب سے کافی سراہا جارہا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2DTg1Dn
کشمیر کے معاملے پر بھارت کو حقیقت پسندانہ رویہ اپنانا ہوگا: فواد چوہدری

کشمیر کے معاملے پر بھارت کو حقیقت پسندانہ رویہ اپنانا ہوگا: فواد چوہدری

کشمیر کے معاملے پر بھارت کو حقیقت پسندانہ رویہ اپنانا ہوگا: فواد چوہدری
وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کشمیر کے مظالم دیکھ کر بھارت سے تعلقات کا راستہ کٹھن ہوجاتا ہے، کشمیر کے معاملے پر بھارت کو حقیقت پسندانہ رویہ اپنانا ہوگا۔

اسلام آباد میں کشمیر سے متعلق ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی جدوجہد میں لاکھوں لوگ سڑکوں پرنکل رہے ہیں کیوں کہ وہ خود دکھی ہیں لیکن بھارت میں بے وقوف سے بے وقوف لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ معاملہ پاکستان کی وجہ سے چل رہا ہے البتہ کشمیر میں پاکستان کی حمایت بہت زیادہ ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں رہنے والوں کو تکلیف ہوتی ہے تو درد ہمیں بھی محسوس ہوتا ہے، جب کشمیر سے تصاویر آتی ہیں تو افسوس ہوتا ہے، ہم کشمیر کو علاقے نہیں بلکہ انسانیت کی نظر سے دیکھتے ہیں اور کشمیریوں سے ہمارا دل کا رشتہ ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ مسئلہ کشمیر ایک علاقے کا مسئلہ نہیں، جذبات اور دل کے راستوں کو فوجیں فتح نہیں کرسکتی، گولیوں سے معاملہ حل کرنے کی کوشش میں جذبات مزید ابھریں گے، مودی نے وہاں پیکچ کا اعلان کیا لیکن آزادی پیسوں سے نہیں خریدی جاسکتی جب کہ کشمیر کے مظالم دیکھ کر بھارت سے تعلقات کا راستہ کٹھن ہوجاتا ہے، کشمیر کے معاملے پر بھارت کو حقیقت پسندانہ رویہ اپنانا ہوگا۔

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ خطے کا مفاد ہے کہ بھارت پاکستان کے تعلقات بہتر ہوں، امن ہوگا تو سب کو فائدہ ہوگا لیکن پاکستان میں بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردی ہے اور کشیدگی کے باعث سارک کا اجلاس بھی متاثر ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی صحافیوں سے ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے بھی کہا کہ ہمارا اور آپ کا تعلق امن کا ہونا چاہیے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2SlKhLo
G20 سربراہی اجلاس: خاشقجی قتل کے بعد محمد بن سلمان کا پہلا بڑا سفارتی امتحان

G20 سربراہی اجلاس: خاشقجی قتل کے بعد محمد بن سلمان کا پہلا بڑا سفارتی امتحان

ارجنٹینا کے شہر بیونس آئرس میں ہونے والا G20 سربراہی اجلاس سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے لیے خاشقجی سکینڈل کے بعد پہلا بڑا سفارتی امتحان ہو گا، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر پوتن سے ملاقات منسوخ کر دی ہے۔

from BBC News اردو - Front page https://ift.tt/2QqWCjR
خورشید شاہ نے سکھر میں ہندو برادری کی زمینوں پر قبضہ کررکھا ہے، سپریم کورٹ میں انکشاف

خورشید شاہ نے سکھر میں ہندو برادری کی زمینوں پر قبضہ کررکھا ہے، سپریم کورٹ میں انکشاف

خورشید شاہ نے سکھر میں ہندو برادری کی زمینوں پر قبضہ کررکھا ہے، سپریم کورٹ میں انکشاف
سپریم کورٹ میں ہندو برادری کی زمینوں کی کیس میں انکشاف ہوا ہے کہ خورشید شاہ نے سکھر میں ان کی زمینوں پر قبضہ کررکھا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں سندھ میں ہندو برادری کی زمینوں پر قبضے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی، اس موقع پر درخواست گزار تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی رمیش کمار نے عدالت کو بتایا کہ سکھر میں ہندو برادری کی زمینوں پر قبضے میں خورشید شاہ کا نام آرہا ہے۔

جس پر چیف جسٹس نےحیرت کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا کہ یہ سابق اپوزیشن رہنما خورشید شاہ ہیں؟ جس پر رمیش کمار نے بتایا کہ جی ہاں، سکھر سے آنے والی رپورٹ میں خورشید شاہ کا نام ہے،اس کے علاوہ سندھ میں ڈومکی، مزاری اور شاہ سب نے ہی ہندوؤں کی زمینوں پرقبضہ کررکھا ہے۔حیرت انگیز انکشاف کے بعد چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ جن لوگوں نے زمینوں پر قبضہ کیا ان کے خلاف کیا ایکشن لیاگیا؟ جس پر رمیش کمار نے بتایا کہ لاڑکانہ ڈویژن کی رپورٹ فائنل ہوچکی ہے، لاڑکانہ کی دھرم شالہ گٹوشالہ پر قبضہ ہے، جبکہ شمشان گھاٹ پر بھی قبضہ ہے، اس کے علاوہ بھگوان داس کی زمین پرقبضہ غیررجسٹرڈ پاور آف اٹارنی کے ذریعے کیا گیا۔

جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ جن لوگوں نے قبضہ کیا ہوا ہے انھیں نوٹس جاری کرتے ہیں، دوران سماعت عدالت عظمیٰ نے ایڈوکیٹ جنرل سندھ کی عدم حاضری پر اظہار برہمی کرتے ہوئے ایڈوکیٹ جنرل سندھ کو پچیس ہزار روپے جرمانہ کر تے ہوئے انہیں رقم ڈیم فنڈ میں جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت پیرتک ملتوی کر دی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2E5Dx15
Admin Manager Jobs in Textile Company

Admin Manager Jobs in Textile Company

www.Jobz.pk announced Admin Manager Jobs in Textile Company jobs. A well reputed Textile Company is looking for Admi... This Private job / jobs opportunity is announced in daily Express newspaper of dated 30 November 2018, Friday for region Punjab Pakistan, located in Faisalabad Textile Company. To see full details of this job and many more visit www.Jobz.pk now.


from Latest Jobs in Pakistan - Jobz.pk https://ift.tt/2RnJUQk
PECHS Valencia HR Officer Jobs 2018

PECHS Valencia HR Officer Jobs 2018

www.Jobz.pk announced PECHS Valencia HR Officer Jobs 2018 jobs. A well reputed Pakistan Expatriates Cooperative Ho... This Private job / jobs opportunity is announced in daily Express newspaper of dated 30 November 2018, Friday for region Punjab Pakistan, located in Lahore Pakistan Expatriates Cooperative Housing Society PECHS. To see full details of this job and many more visit www.Jobz.pk now.


from Latest Jobs in Pakistan - Jobz.pk https://ift.tt/2Q3f2bk
Sanitary Worker Jobs in Defence Division Karachi

Sanitary Worker Jobs in Defence Division Karachi

www.Jobz.pk announced Sanitary Worker Jobs in Defence Division Karachi jobs. Ministry of Defence , Defence Division Karachi is ... This Government job / jobs opportunity is announced in daily Express newspaper of dated 30 November 2018, Friday for region Sindh Pakistan, located in Karachi Ministry of Defence. To see full details of this job and many more visit www.Jobz.pk now.


from Latest Jobs in Pakistan - Jobz.pk https://ift.tt/2Rpj6z5
Lecturer Jobs in CB Public Girls College

Lecturer Jobs in CB Public Girls College

www.Jobz.pk announced Lecturer Jobs in CB Public Girls College jobs. CB Puiblic Girls College is looking for Lecturer,... This Government job / jobs opportunity is announced in daily Express newspaper of dated 30 November 2018, Friday for region Sindh Pakistan, located in Karachi CB Public High School andamp; Girls College. To see full details of this job and many more visit www.Jobz.pk now.


from Latest Jobs in Pakistan - Jobz.pk https://ift.tt/2Q5lK0q

Ilyas

Khyber Times