چین : ٹرک اور گاڑیوں میں تصادم، 15 افراد ہلاک

چین : ٹرک اور گاڑیوں میں تصادم، 15 افراد ہلاک
چین کے شمالی مغربی علاقے میں تیزرفتار ٹرک ہائی وے پرگاڑیوں سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

چین کے صوبے گانسو کی شاہراہ پر ٹرک ڈرائیور گاڑی پرکنٹرول کھو بیٹھا اور لائن میں لگی گاڑیوں پر چڑھ گیا، حادثے میں 15 افراد جان کی بازی ہار گئے اورمتعدد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 31 گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے اور حادثے کے بعد ٹول اسٹیشن کو بھی بند کردیا گیا ہے۔

پولیس حکام نے افسوس ناک حادثے میں 15 افراد کے ہلاک اور 27 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے اور واقعے کی تحقیقات کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل دوران سفر بس ڈرائیور اور خاتون میں تلخ کلامی کے بعد ہاتھا پائی ہوئی تھی جس کے بعد بس بے قابو ہوکر دریا میں جاگری جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2qs9asT


EmoticonEmoticon