گذشتہ ہفتے 5 فلسطینی صہیونی فوج کی دہشت گردی کی بھینٹ چڑھ گئے

گذشتہ ہفتے 5 فلسطینی صہیونی فوج کی دہشت گردی کی بھینٹ چڑھ گئے
قابض صہیونی ریاست کی طرف سے فلسطینیوں کے خلاف منظم ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائیوں میں 5 فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوئے۔

دوسری جانب فلسطینیوں کی طرف سے اسرائیلی ریاست کے خلاف فلسطینی شہروں میں 88 مقامات پر احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ مظاہروں کے دوران فلسطینیوں نے صہیونی فوج پر شیشے کے ٹکڑے پھینکے،سنگ باری کی اور دیسی ساختہ بموں کا بھی استعمال کیا۔

گذشتہ جمعہ کو اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے غزہ کی پٹی میں گولیاں لگنے سے14 فلسطینی زخمی ہوئے جب کہ درجنوں افراد آنسوگیس کی شیلنگ سے زخمی ہوئے۔ اس روز فلسطینیوں نے غزہ اور غرب اردن میں 21 مقامات پر مظاہرے کیے اور ریلیاں نکالیں۔

جمعرات کو فلسیطنیوں نے ، گیوات، سدوت ھنیگو، کیبوٹس جبار عا اور دیگر مقامات پر مظاہرے کئے۔ مجموعی طورپر اس دن 16 مقامات پر مظاہرے کیے گئے۔

بدھ کے روز غرب اردن کے علاقے کرم ابو سالم میں میں نیر اسحاق کالونی کے قرب مظاہرہ کیا۔ اس کے علاوہ 20 مقامات پر مظاہرےہوئے۔ سوموار کے روز اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 8 فلسطینی زخمی ہوئے۔ اس روز آٹھ مقامات پر مظاہرے ہوئے۔

سوموار کے رعوز اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 27سالہ محمد عبدالحی ابو عبادہ شہید اور 15 سے زاید زخمی ہوئے۔اتوار کے روز یحییٰ بدر محمد الحساب 14 سالہ خالد بسام محمود ابو سعیدم 13 سالہ عبدالحمید عبدالعزیز ابو ظاھر اور 13 سالہ محمد ابراہیم عبداللہ السطری شہید ہوگئے۔ اس روز اسرائیلی فوج کے خلاف 9 مقامات پر مظاہرے کئے گئے۔

ہفتے کے روز غرب اردن میں 5 مقامات پر اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف مظاہرے کئے گئے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2PFo0KN


EmoticonEmoticon