پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

 پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آخری میچ آج ہوگا
تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے آخری میچ میں پاکستان نے پاکستان نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان اسکواڈ میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی کو آرام دیا گیا ہے۔

پاکستان کی جانب سے وقاص مقصود کو ٹی ٹوئنٹی کیپ دی گئی ہے اور ان کے ساتھ عثمان شنواری پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے بھی ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

پاکستان نے 31 اکتوبر کو کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد کیویز کو 2 رنز سے شکست دی جب کہ دوسرے میچ میں بھی پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔

کیویز کے خلاف سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرنے کے بعد پاکستان نے مسلسل 11 ویں ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے نام کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔

کپتان سرفراز احمد نے ٹیم کی اچھی کارکردگی کے لیے تمام کھلاڑیوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ وہ کیویز کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں وائٹ واش کردیں گے۔

یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد تین ون ڈے اور تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز بھی متحدہ عرب امارات میں ہونی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2qsfS1S


EmoticonEmoticon