یہ تبدیلی شاید اس امید پر کی گئی ہے کہ اب اسے استعمال کرنے والے چست ہو سکیں لیکن یہ کس حد تک کارآمد ثابت ہو گی اس کا اندازہ تو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ہی ہو گا۔
گوگل کی ایک تحقیق کے مطابق کپمیوٹر کی بورڈ کی چوکور کیز استعمال کرنے والے سست بنا ہو جاتے ہیں، اور گوگل نے اس بات کا احساس کرتے ہوئے کی بورڈ کیز کی شکل چوکور سے گول کر دی ہے۔
دی سن نامی جریدے سے بات کرتے ہوئے گوگل کے نمائندے کہا کہ ان کی ڈیزائن ٹیم نے مختلف اقسام کے کی بورڈز پر بہت زیادہ آزمائشیں کیں، انہی آزمائشوں کے دوران اندازہ ہوا کہ چوکور کیز کے بجائے گول کیز کی وجہ سے ٹائپنگ میں بہتری آتی ہے۔
گوگل کے نمائندے نے اس حوالے سے مزید بتایا کہ گول کیز سے ٹائپنگ کی غلطیوں کے امکانات بھی کم ہوئے۔
اس کی وجہ گوگل نمائندے نے یہ بتائی کہ چوکور کیز کے کونوں کی وجہ سے ایک ’کی‘ کے بجائے دوسری کی پر ہاتھ لگ جانے کی وجہ سے ٹائپو کی غلطی ہو سکتی ہے، کیونکہ زیادہ تر لوگ کی بورڈ کی کے سینٹر پر ہٹ کرنے کے بجائے اس کے کنارے پر ہٹ کرتے ہیں۔
گوگل کے مطابق گول کیز نا صرف ٹائپنگ کی رفتار بہتر بنانے میں مددگار ہوتی ہیں بلکہ یہ دیکھنے میں بھی اچھی لگتی ہیں۔
گوگل نے گول کیز کو منفرد ڈیزائن قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ گوگل ہارڈ ویئر فیملی ڈیزائن لینگویج کے لیے مناسب ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2E3iRXo
EmoticonEmoticon