جانیےانڈیا میں 160 ہلاکتوں کی وجہ

بھارت میں ہلاکتیں
بھارت کی شمالی ریاستوں میں گرمی کی شدت سے ہلاکتوں کی تعداد 160ہو گئی، راجستھان کے شہر چورو میں درجہ حرارت 50سے بھی تجاوز کر گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شمالی ریاستیں، اتر پردیش، ہریانہ، باندہ اور راجستھان ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، شہر چورو میں درجہ حرارت 50ڈگری سے تجاوز کرچکا ہے۔

بھارت میں ہیٹ ویو شدت پر ,دہلی میں درجہ حرارت 46سے زیادہ ہے، لو اور گرمی سے ہلاکتوں کی تعداد 160ہوگئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے دارالحکومت دہلی، پنجاب، ہریانہ اور چندی گڑھ کے لیے ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئےآئندہ تین روز میں مزید گرم ہوائوں کی پیش گوئی کی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2Z5Q4Ib


EmoticonEmoticon