پاکستان اور افغانستان کے درمیان اہم میچ میں محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی

لیڈز میں درجہ حرارت 30ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے ،دوپہر کے بعد بارش کا کوئی امکان نہیں۔
پاکستان اور افغانستان کے درمیان اہم میچ آج ہیڈنگلے میں کھیلا جائے گا،میچ پاکستانی وقت کے مطابق اڑھائی بجے شروع ہو گا۔

لیڈز میں گزشتہ روز کی طرح صبح کے وقت بادلوں کے ڈیرے ہیں تاہم دوپہر12 بجے کے بعدموسم گرم ہو جائے گا.
محکمہ موسمیات نے لیڈز میں موسم خشک ،گرم اور حبس رہنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیڈز میں آج رواں سیزن کا گرم ترین دن ہو سکتا ہے.
لیڈز میں درجہ حرارت 30ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے ،دوپہر کے بعد بارش کا کوئی امکان نہیں۔
واضح رہے کہ سیمی فائنل تک رسائی کیلئئے پاکستان کو افغانستان کیخلاف میچ جیتنا ضروری ہے جبکہ پاکستان اپنا آخری میچ 5جولائی کو بنگلہ دیش کیخلاف لارڈز میں کھیلے گا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2X91klJ


EmoticonEmoticon