پاکستان اور افغانستان کے مابین ہونے والے ورلڈ کپ میچ کے دوران کچھ افغان شائقین نے تہذیب کی تمام حدیں پار کردیں لیکن ایسے میں کچھ لوگ ایسے بھی تھے جنہوں نے سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ دیکھا۔
ایسے ہی 2 افغان شہریوں کے ساتھ تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین نے بھی بیٹھ کر میچ دیکھا۔
علی ترین نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ انہوں نے پاکستان اور افغانستان کا پورا میچ 2 افغان لڑکوں کے ساتھ بیٹھ کر دیکھا اور پورے میچ کا نہ صرف لطف اٹھایا بلکہ اختتام پر ایک دوسرے سے بغلگیر بھی ہوئے۔ علی ترین نے افغان نوجوانوں کے جذبے کی تعریف کی اور بتایا کہ افغانستان کے اکثر لوگوں کی اپنے ملک کے بعد دوسری پسندیدہ ٹیم پاکستان ہے۔
I saw the entire game with a couple of Afghani boys. Had fun throughout & hugs at the end of the game. I’d like to thank them for their hospitality & comradery. They told us their second team is @TheRealPCB & that they’ll support us for the rest of the #CWC19. #PAKvAFG ????? pic.twitter.com/9YpFFHaBPp
— Ali Khan Tareen (@aliktareen) June 29, 2019
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2LryI4Y
EmoticonEmoticon