عمر شریف کی طبیعت کے حوالے سے تمام افواہیں دم توڑ گئیں

معروف اداکار اور کامیڈین عمر شریف
معروف اداکار اور کامیڈین عمر شریف کے بیٹے جواد عمر نے اپنے والد کی طبیعت کے حوالے سے افواہوں کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عمر شریف کے بیٹے جواد عمر نے کہا کہ میرے والد معمول کے چیک اپ کے لیے ہسپتال گئے تھے اور اس وقت وہ تھیٹر کی ریہرسل میں مصروف ہیں۔

انہوں نے شکوہ کیا کہ سوشل میڈیا کی افواہوں سے گھر والوں کو بہت اذیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

جواد عمر نے کہا کہ عمر شریف جلد ہی اسٹیج پر پرفارم کرتے دکھائی دیں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2JeumLK


EmoticonEmoticon