افغان صدر لاہور کے ایک روزہ دورے کے بعد افغانستان روانہ،عثمان بزدار نے رخصت کیا

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور افغانستان کے صدر اشرف غنی
افغانستان کے صدر اشرف غنی لاہور کے ایک روزہ دورے کے بعد افغانستان واپس روانہ ہوگئے،وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ایئرپورٹ پر افغان صدر اشرف غنی کو رخصت کیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر افغان صدر سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ لاہور میں آپ کی میزبانی کر کے دلی خوشی ہوئی ہے اور آپ کا دورہ پاک افغان تعلقات کو نئی جہت دے گا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اور افغانستان برادرانہ ملک ہیں اور ہماری قدریں مشترک ہیں، وزیر اعظم عمران خان کے دور میں پاک افغان تعلقات میں بہت بہتری آئی ہے۔

وزیر اعلی عثمان بزدار نے افغان صدر اشرف غنی کو ان کے دورہ لاہور کی تصویروں کی البم پیش کی ،افغان صدر اشرف غنی نے البم کی تمام تصاویر دیکھیں،اُنہوں نے اپنے دورے کی تصاویر دیکھ کر مسرت کا اظہارکیا اور کہا کہ لاہور میں مجھے بہت پذیرائی اور محبت ملی۔

افغان صدر اشرف غنی نے لاہور میں شاندار مہمان نوازی پر وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا شکریہ اداکیااور کہا کہ یہ البم میرے لئے یاد گار ہے، آپ کی ٹیم نے بہت محنت سے البم تیار کی ہے،افغان صدر اشرف غنی نے کہا کہ لاہور سے خوشگوار یادیں لے کر جا رہا ہوں۔ 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2ZZDwTo


EmoticonEmoticon