پاکستانی 50لاکھ سے کم ترسیلات پر کوئی پوچھ گچھ نہیں، خالص آمدن پر ٹیکس لیا جائے گا: شبر زیدی

چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی
چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا ہے کہ پاکستانی 50لاکھ سے کم ترسیلات پر کوئی پوچھ گچھ نہیں ہوگی، چاہتے ہیں کہ صرف خالص آمدن پر ٹیکس لیا جائے گا،اب کوئی نان فائلر نہیں ہوسکتا جس پر ٹیکس لاگو ہے وہ ٹیکس دے گا،کوئی ٹیکس دینے سے نہیں بچ سکتا،جس شخص کا نام ایکٹو ٹیکس پیئر لسٹ میں…

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا کہ ایمنسٹی اسکیم صرف آپ کو ٹیکس قوانین سے بچاتی ہے جبکہ یہ اثاثہ ظاہر کرنے کی اسکیم آپ کو دیگر تمام قوانین سے بچاتی ہے،اگر آپ کے پیسے دبئی میں ہیں لیکن آپ اس کی ٹریل نہیں دے سکتے تو آپ بھی اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

اگر کوئی ادارہ آپ کے خلاف تفیش کر رہا ہے تو اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم آپ کو اس سے بھی کوریج دے گی لیکن اگر آپ دولت کما رہے ہیں بیرون ملک اور پاکستان میں بھی ٹیکس نہیں دیتے تو آپ کو پکڑ ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب کوئی نان فائلر نہیں ہوسکتا جس پر ٹیکس لاگو ہے وہ ٹیکس دے گا، کوئی ٹیکس دینے سے نہیں بچ سکتا، جس شخص کا نام ایکٹو ٹیکس پیئر لسٹ میں نہیں اس سے ہم دگنا ٹیکس لیں گے، اگر اس پر ٹیکس وِد ہولڈ ہوگا تو اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، ایف بی آر کے قانون اردو زبان میں بھی موجود ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2KLBCBV


EmoticonEmoticon