تفصیلات کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر اور ٹیم منیجر طلعت علی کا کہنا ہے کہ کھلاڑی سخت محنت کر رہے ہیں اور اس وقت ان کی توجہ صرف ورلڈ کپ جیتنے پر مرکوز ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری ٹیم متحد ہے اور نیوزی لینڈ کے خلاف جیت سے کھلاڑیوں کا مورال بلند ہوا ہے، ٹیم کو یقین ہے کہ اب وہ ورلڈ کپ جیت کر ہی وطن واپس لوٹیں گے۔
طلعت علی کا کہنا تھا کہ خوش آئند بات یہ ہے کہ دو ماہ سے زائد عرصہ انگلینڈ میں گزرا ہے لیکن فٹنس مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑا اور اس کی وجہ ان 2 سالوں میں فٹنس پر بہت زیادہ کام ہے۔
ٹیم منیجر نے مزید کہا کہ اب تک دورے میں کسی کھلاڑی کو جرمانے نہیں کرنے پڑے کیوں کہ اب وہ دور نہیں رہا جب کھلاڑیوں کو ڈسپلن کی خلاف ورزی پر جرمانے کرنے پڑتے تھے۔ان کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو ہوٹل دیر سے واپس آنے کی عادت نہیں ہے، کھلاڑی تو کھانا کھانے کے لیے بھی پوچھ کر جاتے ہیں اس وقت کھلاڑیوں کی مکمل توجہ کھیل پر ہے اور سب جیت کے لیے بیتاب ہیں۔
مزید پڑھئے: ورلڈ کپ: سرفراز الیون کی نظریں اب سیمی فائنل پر۔۔۔ افغانستان کو دے گی ٹَف ٹائم
یاد رہے کہ گرین شرٹس ہفتے کو ہیڈنگلے میں افغانستان کے خلاف اہم میچ میں مدمقابل ہیں۔ ہیڈنگلے میں یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔
آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے 36 ویں میچ میں آج پاکستان اور افغانستان کے درمیان مقابلہ ہوگا، دونوں ٹیمیں میچ جیتنے کیلئے پرعزم ہیں ،ماہرین کرکٹ پیچ کو تیز گیند بازوں کیلئے ساز گار قرار دے رہے ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Nm2L0E
EmoticonEmoticon