پنجاب اسپورٹس فیسٹیول تحقیقات: 8 جولائی کو رانا مشہود کی نیب میں طلبی

مسلم لیگ نواز کے رہنما رانا مشہود
نیب لاہور نے پنجاب اسپورٹس فیسٹیول تحقیقات میں رانا مشہود کو ذاتی حیثیت میں آٹھ جولائی کو طلب کرلیا، سابق صوبائی وزیر کو بیرون ملک جانے سے بھی روک دیا گیا، لیگی رہنما کا نام بلیک لسٹ میں شامل ہونے کی وجہ سے روکا گیا۔

 

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ نواز کے رہنما رانا مشہود رات گئے غیر ملکی ائیرلائن سے امریکا جارہے تھے کہ رانا مشہود کا نام بلیک لسٹ میں شامل ہونے کی وجہ سے ایف آئی اے حکام نے انہیں ائیرپورٹ پر روک لیا۔

اس معاملے پر سابق صوبائی وزیر پنجاب رانا مشہود کا کہنا تھا کہ بیرون ملک جانے کیلئے لاہور ائیرپورٹ پہنچا تو عملے نے جانے سے روکا اور کہا گیا کہ نیب کی جانب سے بلیک لسٹ کیا گیا ہے، کیس کے متعلق دریافت کرنے پر متعلقہ عملے کی جانب سے لاعلمی کا اظہار کیا گیا۔

رانا مشہود کا کہنا تھا کہ نیب حکام نے ایف آئی اے کو آگاہ کیا کہ وہ کسی کیس میں مطلوب نہیں، انہیں جانے دیا جائے، ایف آئی اے کی لاعلمی کی وجہ سے وقت ضائع ہوا اور فلائٹ بھی مس ہوگئی۔

دوسری جانب نیب نے لیگی رہنما رانا مشہود کو 8 جولائی کو طلب کرلیا ہے، رانامشہود کو پنجاب اسپورٹس فیسٹیول میں مبینہ کرپشن کیس میں طلب کیا گیا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2ZWhK2A


EmoticonEmoticon