تفصیلات کے مطابق گرین شرٹس نے جمود توڑ دیا، گیارہ میچز میں شکست کے بعد ورلڈ کپ کی فیورٹ ٹیم انگلینڈ کو 14 رنز سے شکست دے دی۔
وزیر اعظم نے اس فتح پر ٹیم کو مبارک باد دیتے ہوئے ٹویٹ میں کہا کہ ایک کمزورآغاز کے بعد یہ ورلڈ کپ میں پہلی فتح ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستانی ٹیم تم میں ٹیلنٹ ہے، بس خود پر بھروسہ کرو، تم آخرتک جا سکتے ہو۔
Congratulations to the Pakistan cricket team for a great win and for coming back into form after a poor start in the warm up matches and the first WC match. You have the talent, all you need is the self belief that you can go all the way.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 3, 2019
ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور نے بھی قومی کرکٹ ٹیم کو سراہا ہے اور مبارک باد دی ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفور نے کہا کہ پاکستانی ٹیم بہت اچھا کھیلی، میجر جنرل آصف غفور نے آئندہ میچز میں ٹیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، ساتھ ہی عید کی مبارک باد دی۔
Congrats team Pakistan. Well played. Best of luck for next. Eid Mubarak too.#ICCCricketWorldCup2019 @TheRealPCB @SarfarazA_54
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) June 3, 2019
خیال رہے کہ ورلڈ کپ کے اولین میچ میں پاکستان کو ویسٹ انڈیز کے خلاف عبرت ناک شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کی وجہ سے ٹیم کا مورال ڈاؤن تھا، البتہ آج پاکستان نے شان دار کم بیک کیا ہےؤ
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2XnfBfu
EmoticonEmoticon