لیور پول نے میڈریڈ میں ٹوٹہنہم ہٹسپور کو چیمپئن لیگ کے فائنل میچ میں شکست دیدی ہے جس کے بعد ٹیم کے کھلاڑیوں نے اس شاندار اور یاد گار جیت پر پوری رات اپنی اہلیاﺅں کے ساتھ بڑے پیمانے پر جشن منایا یعنی کامیابی کے بعد ہوئی ” پارٹی آل نائٹ “ ۔
تفصیلات کے مطابق لیور پول نے فائنل میچ میں ہٹسپور کو 0-2 سے شکست دے کر سات سال بعد یہ کامیابی سمیٹی جس پر ہر طرف خوشی کا سماں ہے اور لیور پول کے مداحوں کی جانب سے شہر کی سڑکوں پر بھر پور مارچ کیا گیا اور بڑے پیمانے پر جشن منایا گیا جبکہ ہر طرف لال رنگ ہی دکھائی دے رہا تھا ۔
اس میچ کے ہیرو دراصل مصر کے سٹار محمد صلاح اور ڈیوک اورجی ہیں جنہوں نے ہٹسپور کو شکست دینے میں اہم کردار ادا کیا، دونوں کھلاڑیوں نے ایک ایک گول کر کے ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کروایا ۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2Wj17kx
EmoticonEmoticon