امیر قطر آج صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ایوان صدر میں ملاقات کریں گے

امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی آج صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ایوان صدر میں ملاقات کریں گے
امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی آج صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ایوان صدر میں ملاقات کریں گے، صدر مملکت شاہی مہمان کو اعلیٰ ترین اعزاز اور ظہرانہ دیں گے، امیر قطر ایوان صدر میں سرمایہ کاری کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی 2 روزہ دورے پر کل پاکستان پہنچے تھے، وزیراعظم عمران خان نے امیر قطر کا نور خان ایئر بیس پر استقبال کیا، شاہی مہمان کے پاکستانی حدود میں داخلے جے ایف 17 تھنڈر طیاروں نے فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا اور ایئر پورٹ پر 21 توپوں کی سلامی پیش کی گئی، وزیراعظم عمران خان شاہی مہمان کی گاڑی کو خود چلا کر وزیراعظم ہاﺅس لائے۔

مزید پڑھئے: امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی پاکستان پہنچ گئے

وزیراعظم عمران خان اور امیر قطر کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہوئے۔

امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی آج صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ایوان صدر میں ملاقات کریں گے ، صدر مملکت شاہی مہمان کو اعلیٰ ترین اعزاز اور ظہرانہ دیں گے، امیر قطر ایوان صدر میں سرمایہ کاری کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2X14n4p


EmoticonEmoticon