بازاروں میں نظر آنے والی گہما گہمی ونڈو شاپنگ ثابت ہوئی۔ شہر قائد کے تاجروں نے مہنگائی بڑھنے کی وجہ سے عید خریداری کو غیر تسلی بخش قراردے دیا۔
کراچی تاجر اتحاد کا کہنا تھا کہ عید کے دوران خریداری کا ہدف 45 سے 50 ارب روپ تھا۔ خریداری صرف 35 ارب تک محدود رہی جو گزشتہ سال سے 30 فیصد کم رہی۔ پٹرول اور دیگر اشیا مہنگی ہونے سے خریداروں کی قوت خرید متاثر ہوئی۔
تاجروں کا مزید کہنا تھا کہ مارکیٹوں میں لگائی جانے والی رعائتی سیل بھی خریداروں کو متوجہ نہ کرسکی۔ قیمتوں میں 20 تا 25 فیصد اضافہ سے خریدار متاثرہوئے۔ امریکی ڈالر، پیٹرول، بجلی مہنگی ہونے سے وائٹ کالر افراد کی مشکلات بڑھ گئیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بیشتر دکانوں میں تیار کردہ 50 فیصد سے زائد مال فروخت نہ ہوسکا۔ تاجروں کو عید بعد کاریگروں اور کارخانے داروں کو رقوم کی ادائیگی کے لالے پڑگئے۔ 80 فیصد خریداری خواتین اور بچوں کے ملبوسات تک محدود رہی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2Z8TxWE
EmoticonEmoticon