امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد آج اسلام آباد پہنچیں گے اور وزارت خارجہ میں پاک، امریکہ دوطرفہ مشاورتی اجلاس میں شرکت کریں گے زلمے خلیل زاد کی وزیراعظم سے ملاقات تاحال شیڈول نہیں کی جاسکی۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان میں دیرپا قیام امن، مفاہمتی عمل کی کامیابی کے لیے کاوشیں تیزکردیں گئیں، امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کی آج اسلام آباد آمد متوقع ہے۔
ذرائع نے کہا زلمے خلیل زاد وزارت خارجہ میں پاک، امریکہ دوطرفہ مشاورتی اجلاس میں شرکت کریں گے، مشاورتی اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکرٹری امریکہ جبکہ امریکی وفد کی قیادت کی سربراہی زلمے خلیل زاد کریں گے۔
اجلاس میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی سلامتی کے امور زیر غور آئیں گے جبکہ ذرائع کا دعوی ہے کہ زلمے خلیل زاد افغان مفاہمتی عمل میں پاکستان سے رہنمائی حاصل کریں گے۔
امریکی وفد اعلیٰ سول وعسکری حکام سے ملاقاتیں بھی کرے گا، امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد سیکرٹری خارجہ سہیل محمود سے ملاقات بھی کریں گے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2wvitv0
EmoticonEmoticon