یس او ایس ویلیج میں زیر کفالت بچے و بچیاں خصوصی توجہ کے مستحق : عثمان بزدار

وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نماز عید کی ادائیگی کے بعد لاہور میں ایس او ایس ویلج کا دورہ کیا، وزیراعلیٰ نے ایس او ایس ویلج میں زیر کفالت بچوں اور بچیوں میں عید کے تحائف تقسیم کیے۔

وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے ایس او ایس ویلیج میں بچوں اوربچیوں کیلئے فراہم کی جانیوالی سہولتوں کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ نے بچوں کو پیار کیا اور ان سے شفقت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر وزیراعلی کا کہنا تھا کہ ایس او ایس ویلیج میں زیر کفالت بچے و بچیاں خصوصی توجہ کے مستحق ہیں۔ ان کا ہر طرح سے خیال رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے، میں عید کے روز ان افراد کو خوشیوں میں شریک کرنے آیا ہوں۔

عثمان بزدار نے کہا کہ عید کے روز مجھے یہاں آ کر بے حد خوشی ہوئی۔ بے سہارا بچوں کی کردارسازی ایک قومی فریضہ ہے۔ ہم سب کو اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔ ایس او ایس ویلج بے آسرا، نادار بچوں اور بچیوں کی کفالت کر کے اہم فریضہ سرانجام دے رہا ہے- نادار اور بے آسرا بچوں اور بچیوں کو خوشیوں میں شریک کرنا ہماری قومی اور مذہبی ذمہ داری ہے۔عثمان بزدار نے کہا کہ عید کا روز درس دیتا ہے کہ ہم اپنی خوشیوں میں معاشرے کے بے آسرا اوربے سہارا بچوں کو شریک کریں۔

ایس او ایس ویلج بے آسرا بچوں اور بچیوں کو معاشرے کا معزز شہری بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ یہاں بے آسرا بچوں اوربچیوں کو زندگی کی بہترین سہولیات فراہم کی جاتی ہیں تاکہ وہ معاشرے میں اپنا ایک مقام حاصل کرسکیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2WguX4a


EmoticonEmoticon