اب فی لیٹر پر لوٹ کا مال کس کی جیب میں جا رہا ہے؟ مریم اورنگزیب

اب فی لیٹر پر لوٹ کا مال کس کی جیب میں جا رہا ہے؟ مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب
مسلم لیگ ن نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کی۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب آپ نے تو پٹرول 46 روپے لٹر کرنا تھا، اب فی لیٹر پر لوٹ کا مال کس کی جیب میں جا رہا ہے؟ آپ نے قوم کی روٹی، روزگار چھین لیا۔

حکومت نے ماہ اگست کیلئے پٹرول 5 روپے 15 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل 5 روپے 65 پیسے، لائٹ ڈیزل 8 روپے 90 پیسے اور مٹی کا تیل 5 روپے 38 پیسے مہنگا کر دیا۔

پٹرول 5 روپے 15 پیسے مہنگا ہونے سے قیمت 112 روپے 68 پیسے سے بڑھ کر 117 روپے 83 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ ہائی سپیڈ ڈیزل 5 روپے 65 پیسے مہنگا ہونے سے قیمت 126 روپے 82 پیسے سے بڑھ کر 132 روپے 47 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

لائٹ ڈیزل 8 روپے 90 پیسے مہنگا ہونے سے قیمت 88 روپے 62 پیسے سے بڑھ کر 97 روپے 52 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔ مٹی کا تیل 5 روپے 38 پیسے مہنگا ہونے سے قیمت 98 روپے 46 پیسے سے بڑھ کر 103 روپے 84 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2YshhID
صوبائی نشستوں پر کامیاب قبائلی اضلاع کے امیدواروں کو نوٹیفکیشن جاری

صوبائی نشستوں پر کامیاب قبائلی اضلاع کے امیدواروں کو نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن نے قبائلی اضلاع کی صوبائی نشستوں پر کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جبکہ پی کے ایک سو پندرہ سے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا۔

الیکشن کمیشن نے آزاد کامیاب ارکان کو کسی پارٹی میں شامل ہونے کے لئے تین دن کا وقت دیا ہے، نوٹیفکيشن کے مطابق آزاد حیثیت میں جیتنے والے ارکان تین روز میں کسی بھی سیاسی جماعت میں شامل ہوسکتے ہیں۔

جس کے بعد آزاد کامياب اميدواروں کو اپنا بيان حلفی اور پارٹی لیٹر بھی جمع کرانا ہوگا۔

واضح رہے کہ اليکشن ميں پی ٹی آئی نے 5 جے یو آئی ف نے 3 ، اے این پی، جماعت اسلامی۔

اس کے علاوہ الیکشن کمیشن نے متعلقہ عدالت کو پی کے 115 کا معاملہ جلد نمٹانے کی درخواست بھی کی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2GSoUhx
شاہد خاقان کے جسمانی ریمانڈ میں 15 اگست تک توسیع کردی ہے

شاہد خاقان کے جسمانی ریمانڈ میں 15 اگست تک توسیع کردی ہے

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی
احتساب عدالت نے ایل این جی کیس میں گرفتار سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے جسمانی ریمانڈ میں 15 اگست تک توسیع کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیب حکام نے شاہد خاقان عباسی کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے روبرو پیش کیا، جہاں انہوں نے شاہد خاقان عباسی کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی، اس موقع پر سابق وزیراعظم نے کہا کہ اجتنا جسمانی ریمانڈ آپ دینا چاہتے دے دیں۔

بعد ازاں احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم کے جسمانی ریمانڈ میں 15 اگست تک توسیع کردی۔ اس سے قبل عدالت نے 19 جولائی کو شاہد خاقان عباسی کو 13 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کیا تھا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/333A647
معرو ف ڈرامہ اداکار کا لوگوں نے اڑایا تمسخر

معرو ف ڈرامہ اداکار کا لوگوں نے اڑایا تمسخر

اداکارعمران اشرف
معرو ف ڈرامہ اداکارعمران اشرف کا کہنا ہے کہ آٹھ سالہ جدوجہد میں لوگ میرا مذاق اڑاتے تھے مجھے پاگل کہتے تھے۔

عمران اشرف نے اپنی جدو جہد سے متعلق بتایا کہ میرے نزدیک یہ بات اہمیت نہیں رکھتی کہ ظاہری طور پر آپ کیسے دکھتے ہیں بلکہ کردار اہمیت رکھتا ہے اور میرے خیال میں ہر فنکار کو ایسی ہی سوچ رکھنی چاہئے۔

عمران اشرف نے کہا کہ اداکاری ایک فن ہے اور اس فن میں کسی سکس پیک ،جھیل جیسی آنکھیں یا حسین بالوں کی ضرورت نہیں ہوتی اس لئے میں صرف ایک حقیقی فن کرنے کی کوشش کرتا ہوں اور اس دوران میرے راستے جو آرہا ہے اگر اسے نقصان ہو رہا ہے تو میں کچھ نہیں کر سکتا۔

عمران اشرف نے یہ بھی کہا کہ لوگ مجھ پر آٹھ سال تک ہنستے رہے اورکئی سال تک تو میں نے لوگوں کے مذاق ہی برداشت کئے کہ کیا ’’ تم پاگل ہو ‘‘ ، ’’چھوٹے معاون اداکار‘‘ ہو ۔ اس طرح کی باتیں سنی لیکن میرا خود پر یقین تھا کہ مجھے یہ کرنا ہے اور اس دوران میں اللہ سے مدد مانگتا رہا ،محنت کرتا رہا اور آج کامیاب ہوں۔

عمران اشرف کا یہ بھی کہا کہ آج میں جس مقام پر ہوں اسے میں الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا ۔ یہاں تک کہ شائد میں ابھی اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے بھی رو جاؤں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2K7eKv8
کاروبار کے آغاز میں ہی ڈالر کی قیمت میں کمی

کاروبار کے آغاز میں ہی ڈالر کی قیمت میں کمی

کاروبار کے آغاز میں ہی ڈالر کی قیمت میں کمی
حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 15 پیسے اضافہ کر دیا ہے جس نے عوام کی چیخیں نکلوا کر رکھ دی ہیں لیکن اس غریب عوام کی فریاد سننے والا کوئی نہیں ہے تاہم دوسری جانب آج کاروبار کا آغاز میں ڈالر کی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں 19 پیسے کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 159 روپے 40 پیسے پر ٹریڈ ہو رہاہے ۔ ڈالر کی قد ر میں توکمی واقع ہو گئی لیکن سٹاک مارکیٹ سے عوام کیلئے کوئی اچھی خبر نہیں آئی اور کاروبار کے آغاز میں ہی مندی کا رجحان پیدا ہو گیاہے ۔ 100 انڈیکس میں 126 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد انڈیکس 31 ہزار 812 پر آ گیا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/316lTBI
حسن علی کے بعد عماد وسیم نے بھی دلہن کی تلاش میں

حسن علی کے بعد عماد وسیم نے بھی دلہن کی تلاش میں

آل راونڈر عماد وسیم
پاکستان کرکٹ بورڈ میں آج کل شادیوں کا سیزن چل رہا کیونکہ فاسٹ باولر حسن علی نے بھارت سے دلہن تلاش کر لی ہے اورآل راونڈر عماد وسیم بھی پیچھے نہیں رہے اور انہوں نے بھی برطانیہ سے دلہن ڈھونڈ لی ہے۔

 آل راونڈر عماد وسیم نے پاکستانی نژاد برطانوی شہری ثانیہ اشفاق سے شادی منانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ عماد وسیم 26 اگست کو ثانیہ اشفاق سے اسلام آباد میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے.

آل راونڈر اس وقت نوٹنگھم شائر کی طرف سے ٹی ٹوینٹی بلاسٹ کھیلنے میں مصروف ہیں ، ان کا کہناہے کہ وہ اپنی مصروفیات میں سے ایک ہفتے کی چھٹی لے لیں گے اور پھر شادی کے بعد باقی میچز میں نمائندگی کریں گے ۔ عماد وسیم دراصل ثانیہ اشفاق سے پسندکی شادی کرنے جارہے ہیں اور ان کی پہلی ملاقات بھی لندن میں ہی ہوئی تھی ۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2SWV3ZT
ڈبلیو ڈبلیو ای کے معروف ریسلر پر قاتلانہ حملہ

ڈبلیو ڈبلیو ای کے معروف ریسلر پر قاتلانہ حملہ

 ریسلر رومن رینز
ڈبلیو ڈبلیو ای کے معروف ریسلر رومن رینز اسمیک ڈاؤن میں شرکت کرکے واپس جارہے تھے کہ ان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا۔

ڈبلیو ڈبلیو ای کے معروف ریسلر اور کینسر جیسے موذی مرض سے نبرد آزما رومن رینز کو جان سے مارنے کی کوشش ناکام ہوگئی، میزبان نے عین موقع پر آواز دے کر رومن رینز کو بچالیا۔

بیک اسٹیج کی طرف لوہے کا بنچ رکھا ہوا تھا جو کسی کی جانب سے رومن رینز کی جانب پھینکا گیا تاہم ونس میک موہن نے آواز دی جس پر رومن رینز گر گئے۔ لوہے کا بنچ گرنے کی آواز سن کر لوگ باہر نکل آئے اور رومن رینز کی مدد کو پہنچے، جہاں ان کی جانب سے بگ ڈوگ کی خیریت دریافت کی گئی تاہم رومن تھوڑی دیر بعد اٹھ کر چلتے بنے۔

رومن رینز کے مداحوں کی جانب سے اس جان لیوا حملے کا ذمہ دار سموا جوئی کو قرار دیا جارہا ہے تاہم ڈؓبلیو ڈبلیو انتظامیہ کا اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2YwOd2p
چیئرمین سینیٹ، ڈپٹی چیئرمین کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد پر ووٹنگ آج

چیئرمین سینیٹ، ڈپٹی چیئرمین کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد پر ووٹنگ آج

چیئرمین سینیٹ، ڈپٹی چیئرمین کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد پر ووٹنگ آج
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد پر ووٹنگ آج ہوگی۔

ذرائع کے مطابق تحریک عدم اعتماد کیلئے بلائے گئے اجلاس کا ایجنڈا دو آئٹمز پر مشتمل ہوگا، جہاں تحریک عدم اعتماد کے ایجنڈے میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین دونوں کے خلاف تحریک عدم اعتماد شامل ہوں گے۔ سینیٹ اجلاس میں پہلے چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر بات ہوگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس بلوچستان میں مسلم لیگ (ن) کے سابق وزیراعلیٰ ثناءاللہ زہری کی حکومت ختم ہونے کے بعد عبدالقدوس بزنجو وزیراعلیٰ بلوچستان بن گئے۔ مسلم لیگ (ن) نے واضح طور پر اپنی صوبائی حکومت ختم کرنے کا الزام پیپلزپارٹی پرعائد کیا۔

گزشتہ برس سینیٹ الیکشن ہوا تو بلوچستان سے آٹھ سینیٹرز آزاد حیثیت میں منتخب ہو کر اسلام آباد پہنچ گئے اور چیئرمین شپ کے حصول کیلئے کوششیں شروع کردیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اس مشن کی سربراہی کررہے تھے۔

ان ہی دنوں میں عمران خان اور آصف زرداری نے بلوچستان کے آزاد سینیٹرز کی حمایت کا اعلان کیا اور نتیجے میں صادق سنجرانی چیئرمین سینیٹ بن گئے۔

تحریک انصاف کی حکومت کے قیام کے بعد پیپلزپارٹی اور صادق سنجرانی کے درمیان فاصلے بڑھتے گئے۔ اپوزیشن کے اتحاد نے حکومت کے خلاف تحریک کا اعلان کرنے کے ساتھ ساتھ پہلے مرحلے میں چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد لانے کا فیصلہ بھی کیا۔

مسلم لیگ (ن) اور جے یو آئی (ف) پہلے ہی صادق سنجرانی کے خلاف تھیں۔ پیپلزپارٹی کی حمایت نے صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد کی راہ ہموار کی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/313GQNu
دنیا بھر میں کہیں چیئرمین سینیٹ کا یوں فٹبال نہیں بنایا جاتا; شیخ رشید

دنیا بھر میں کہیں چیئرمین سینیٹ کا یوں فٹبال نہیں بنایا جاتا; شیخ رشید

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے حوالے سے کوئی ہارس ٹریڈنگ نہیں ہورہی ہے۔

سکھر ریلوے اسٹیشن سے اپنے دورے کے تیسرے روز ٹریک کے معائنہ کرنے کے لیے روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ 'حکومت کے پاس تعویذ ہوتے ہیں اور یہ سیاسی تعویذ وسیم سجاد کے بطور چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں بھی چلے تھے۔'

انہوں نے کہا کہ 'چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے حوالے سے کوئی ہارس ٹریڈنگ نہیں ہورہی ہے، تمام سینٹرز ہوشیار اور صاحب دماغ ہیں اور وہ سوچ سمجھ کر ووٹ دیں گے۔'

وزیر ریلوے نے کہا کہ سینیٹ میں جو جیتے یا ہارے مگر اس سے جمہوریت کمزور ہوگی، دنیا بھر میں کہیں چیئرمین سینیٹ کا یوں فٹبال نہیں بنایا جاتا جس طرح پاکستان میں بنایا جاتا ہے، سیاسی پارٹیاں اور پاکستان امتحان سے گزر رہا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2yrqmCy
چیئرمین سینیٹ، ڈپٹی چیئرمین کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد پر ووٹنگ آج

چیئرمین سینیٹ، ڈپٹی چیئرمین کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد پر ووٹنگ آج

چیئرمین سینیٹ، ڈپٹی چیئرمین کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد پر ووٹنگ آج
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد پر ووٹنگ آج ہوگی۔

ذرائع کے مطابق تحریک عدم اعتماد کیلئے بلائے گئے اجلاس کا ایجنڈا دو آئٹمز پر مشتمل ہوگا، جہاں تحریک عدم اعتماد کے ایجنڈے میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین دونوں کے خلاف تحریک عدم اعتماد شامل ہوں گے۔ سینیٹ اجلاس میں پہلے چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر بات ہوگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس بلوچستان میں مسلم لیگ (ن) کے سابق وزیراعلیٰ ثناءاللہ زہری کی حکومت ختم ہونے کے بعد عبدالقدوس بزنجو وزیراعلیٰ بلوچستان بن گئے۔ مسلم لیگ (ن) نے واضح طور پر اپنی صوبائی حکومت ختم کرنے کا الزام پیپلزپارٹی پرعائد کیا۔

گزشتہ برس سینیٹ الیکشن ہوا تو بلوچستان سے آٹھ سینیٹرز آزاد حیثیت میں منتخب ہو کر اسلام آباد پہنچ گئے اور چیئرمین شپ کے حصول کیلئے کوششیں شروع کردیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اس مشن کی سربراہی کررہے تھے۔

ان ہی دنوں میں عمران خان اور آصف زرداری نے بلوچستان کے آزاد سینیٹرز کی حمایت کا اعلان کیا اور نتیجے میں صادق سنجرانی چیئرمین سینیٹ بن گئے۔

تحریک انصاف کی حکومت کے قیام کے بعد پیپلزپارٹی اور صادق سنجرانی کے درمیان فاصلے بڑھتے گئے۔ اپوزیشن کے اتحاد نے حکومت کے خلاف تحریک کا اعلان کرنے کے ساتھ ساتھ پہلے مرحلے میں چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد لانے کا فیصلہ بھی کیا۔

مسلم لیگ (ن) اور جے یو آئی (ف) پہلے ہی صادق سنجرانی کے خلاف تھیں۔ پیپلزپارٹی کی حمایت نے صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد کی راہ ہموار کی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2MwAaDy
ولی عہد محمد بن سلمان کی سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان شاندار تعلقات کی تعریف

ولی عہد محمد بن سلمان کی سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان شاندار تعلقات کی تعریف

وزیراعظم عمران خان کا سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کو ٹیلی فون
وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کو ٹیلی فون کیا اور پاکستان اور اس کے مفادات کی حمایت کے لئے ان کی کوششوں کا شکریہ ادا کیا۔

ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینا ان کے ملک کی اولین ترجیح ہے۔

عمران خان نے سعودی عرب کو پاکستان کا بااعتما ددوست قرار دیا۔

انہوں نے کہاکہ ان کاملک سعودی عرب کی طرف سے ہرمشکل وقت میں ساتھ دینے کو بھلانہیں سکتا۔

ولی عہد محمد بن سلمان نے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان شاندار تعلقات کی تعریف کی۔

انہو ں نے مختلف شعبوں میں ان تعلقات کو فروغ دینے اور دونوں ممالک کے تعلقات مستحکم کرنے کی کوششوں کو بھی سراہا۔

انہوں نے سعودی عرب کی طرف سے تمام شعبوں میں پاکستان کے لئے حمایت کا اظہار کیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2MAVJTs
بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ کیا مگر شہریوں کی مشکلات بڑھ گئی

بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ کیا مگر شہریوں کی مشکلات بڑھ گئی

اسلام آباد
اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش نے ہر طرف جھل تھل کر دیا۔ اسلام آباد راولپنڈی ميں 109 ملی میٹر تک بارش ہوئی۔

نشیبی علاقے زیرآب ہو گئے، سڑکوں پر بھی پانی جمع اور ٹریفک کی روانی متاثر ہو گئی۔ نالہ لئی میں گوالمنڈی اور کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 15-15 فٹ بلند ہو گئی۔ کمیٹی چوک انڈر پاس میں بھی پانی بھرگیا۔

فیض آباد انٹرچینج سے راول ڈیم اور زیروپوائنٹ جانے والے راستے بھی بند ہو گئے شہریوں کیلئے مشکلات بڑھ گئی۔ اسلام آباد ایئر پورٹ کے لاؤنج میں بارش کا پانی داخل ہوگیا، اسلام آباد ایئرپورٹ پر بارش کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2YzFngc
Municipal Committee Job For Legal Advisor In Ahmedpur Sial

Municipal Committee Job For Legal Advisor In Ahmedpur Sial

www.Jobz.pk announced Municipal Committee Job For Legal Advisor In Ahmedpur Sial jobs. Qualified, dedicated and well educated candidate f... This Government job / jobs opportunity is announced in daily Dawn newspaper of dated 01 August 2019, Thursday for region Punjab Pakistan, located in Ahmedpur East Municipal Committee. To see full details of this job and many more visit www.Jobz.pk now.


from Latest Jobs in Pakistan - Jobz.pk https://ift.tt/2yEmP4h
Multinational Company Jobs 2019 In Muzaffarabad AJK

Multinational Company Jobs 2019 In Muzaffarabad AJK

www.Jobz.pk announced Multinational Company Jobs 2019 In Muzaffarabad AJK jobs. Qualified and well educated candidates for the pos... This Private job / jobs opportunity is announced in daily Mahasib newspaper of dated 01 August 2019, Thursday for region AJK Pakistan, located in Muzaffarabad Multinational Company. To see full details of this job and many more visit www.Jobz.pk now.


from Latest Jobs in Pakistan - Jobz.pk https://ift.tt/2K8rotT
Islamabad School and College Teaching Jobs in Muzaffarabad AJK

Islamabad School and College Teaching Jobs in Muzaffarabad AJK

www.Jobz.pk announced Islamabad School and College Teaching Jobs in Muzaffarabad AJK jobs. Qualified and well educated candidates for the pos... This Private job / jobs opportunity is announced in daily Mahasib newspaper of dated 01 August 2019, Thursday for region AJK Pakistan, located in Muzaffarabad Islamabad School andamp; College. To see full details of this job and many more visit www.Jobz.pk now.


from Latest Jobs in Pakistan - Jobz.pk https://ift.tt/2YwCEnN
چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی: ’104 ارکان کے ایوان میں 37 ووٹ لے کر آنے والا شخص کیسے چیئرمین رہ سکتا ہے؟‘

چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی: ’104 ارکان کے ایوان میں 37 ووٹ لے کر آنے والا شخص کیسے چیئرمین رہ سکتا ہے؟‘

حزبِ اختلاف کی تمام جماعتوں نے اتفاق کیا ہے کہ وہ محرکات تبدیل ہوچکے ہیں جن کی بنیاد پر پیپلز پارٹی نے صوبہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے صادق سنجرانی کو اپنی ہی پارٹی کے رضا ربانی پر سینیٹ انتخابات میں ترجیح دی تھی۔

from BBC News اردو - خبریں، تازہ خبریں، بریکنگ نیو | News, latest news, breaking news https://ift.tt/2K7Z0YP
جسے سیاح بھی ’پاکستان کا سوئٹزرلینڈ‘ کہتے ہیں

جسے سیاح بھی ’پاکستان کا سوئٹزرلینڈ‘ کہتے ہیں

پاکستان کے شمال مشرق میں ایک ایسا مقام بھی ہے جسے سوئٹزرلینڈ کے شہری اپنے ملک جیسا کہتے ہیں لیکن اُس کا نام کم ہی پاکستانی جانتے ہیں۔

from BBC News اردو - خبریں، تازہ خبریں، بریکنگ نیو | News, latest news, breaking news https://ift.tt/32Yiwi5
وادئ کُمراٹ میں سیاحت: ’یہاں تو پانی کا شور بھی سکون دیتا ہے‘

وادئ کُمراٹ میں سیاحت: ’یہاں تو پانی کا شور بھی سکون دیتا ہے‘

اسلام آباد سے تقریباً 384 کلومیٹر کے فاصلے پر ضلع دیر بالا میں واقع وادی کُمراٹ کو مقامی افراد تو پاکستان کا سوئٹزرلینڈ کہتے ہی ہیں یہاں آنے والے سوئس سیاح بھی اس سے متفق نظر آتے ہیں۔

from BBC News اردو - خبریں، تازہ خبریں، بریکنگ نیو | News, latest news, breaking news https://ift.tt/2K8Nmx9
پیٹرول کی قیمت میں پانچ روپے اضافہ: ’حکومت کو پبلک ٹرانسپورٹ، سائیکلوں کے استعمال پر زور دینا چاہیے‘

پیٹرول کی قیمت میں پانچ روپے اضافہ: ’حکومت کو پبلک ٹرانسپورٹ، سائیکلوں کے استعمال پر زور دینا چاہیے‘

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے سرکاری نوٹیفیکشن کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر petrolprice# کے ٹیگ کے ساتھ حکومت پر سخت تنقید کی جا رہی ہے۔

from BBC News اردو - خبریں، تازہ خبریں، بریکنگ نیو | News, latest news, breaking news https://ift.tt/2YwAqEX
امریکہ کی جانب سے ایران وزیر خارجہ جواد ظریف پر پابندیاں عائد

امریکہ کی جانب سے ایران وزیر خارجہ جواد ظریف پر پابندیاں عائد

امریکی وزارت خزانہ نے ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف پر پابندیاں عائد کر دی ہیں جس کے تحت امریکہ میں موجودگی کی صورت میں ان کے اثاثے منجمد ہو جائیں گے۔

from BBC News اردو - خبریں، تازہ خبریں، بریکنگ نیو | News, latest news, breaking news https://ift.tt/2OsTunU
اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ کی ہلاکت کا امریکی دعویٰ

اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ کی ہلاکت کا امریکی دعویٰ

امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ شدت پسند تنظیم القاعدہ کے بانی سربراہ اسامہ بن لادن کے جانشین حمزہ بن لادن کی موت ہوگئی ہے۔

from BBC News اردو - خبریں، تازہ خبریں، بریکنگ نیو | News, latest news, breaking news https://ift.tt/2Mwg2S4
بابا گورونانک کے 550 ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے بھارتی سکھوں کی پاکستان آمد

بابا گورونانک کے 550 ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے بھارتی سکھوں کی پاکستان آمد

بابا گورونانک کے 550 ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے بھارتی سکھوں کی پاکستان آمد
پانچ سو بھارتی سکھ یاتریوں کا ایک خصوصی وفد ننکانہ صاحب میں بابا گورونانک کے 550 ویں جنم دن کی کل (جمعرات) سے شروع ہونے والی تقریبات میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچا ہے۔

نئی دہلی میں پاکستان کے ہائی کمیشن نے بھارتی سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کئے۔ نئی دہلی میں پاکستان کے ہائی کمیشن کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان مذہبی مقامات کے دوروں کو فروغ دینے اور عوامی رابطوں کی پالیسی پر یقین رکھتا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/333taUM
بارش نے کیا کے الیکٹرک کا راز فاش۔۔۔ آدھے شہر کی بجلی بند ہونے کا خدشہ

بارش نے کیا کے الیکٹرک کا راز فاش۔۔۔ آدھے شہر کی بجلی بند ہونے کا خدشہ

کے الیکٹرک نے کراچی والوں کے لیے ہائی الرٹ جاری کردیا ہے
میڈیا میں کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں کی خبروں کے بعد کے الیکٹرک نے کراچی والوں کے لیے ہائی الرٹ جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپر ہائی وے پر کے ڈی اے 220 گرڈ اسٹیشن اسکیم 33 کے قریب سیلابی صورت حال کے باعث کے ای ترجمان نے کہا ہے کہ یہ گرڈ اسٹیشن بند کرنا پڑے گا، جس کے بعد بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کا خدشہ ہو سکتا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ہائی وے پر سیلابی ریلا کے ڈی اے گرڈ اسٹیشن میں داخل ہوا تو آدھے شہر کی بجلی بند ہو جائے گی۔

کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ پانی کے بہاؤ کو نہ روکا گیا تو گرڈ اسٹیشن بند کرنا پڑ سکتا ہے، اس لیے شہری انتظامیہ اور دیگر اداروں سے مدد طلب کر لی گئی ہے۔

 ترجمان نے بتایا کہ کے ڈی اے گرڈ بند ہوا تو 40 سے 50 فی صد شہر متاثر ہو سکتا ہے، شہر کے دونوں بڑے صنعتی علاقے لانڈھی اور کورنگی بھی بند ہو جائیں گے۔

کے ای کے مطابق گڈاپ، کاٹھور، ملیر، لانڈھی، کھوکھرا پار، شاہ فیصل کالونی، گلستان جوہر، کورنگی، لانڈھی صنعتی ایریا، اسکیم 33، گلشن معمار، عزیز آباد، لیاقت آباد، سرجانی، احسن آباد اور دیگر علاقے متاثر ہو سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ موسلا دھار بارش میں شہری و صوبائی حکومت کی طرف سے انتظامی اقدامات نہ ہونے سے کراچی پانی پانی ہو چکا ہے، اس دوران 2 روز میں کرنٹ لگنے سے 15 افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

ادھر شہر قائد میں بارش کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال سے نمٹنے کے لیے وفاقی حکومت متحرک ہو گئی ہے، حالات کو بہتر کرنے کے لیے وفاقی حکومت نے پاک فوج سے مدد طلب کر لی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2YhHbPO
درختوں کی اظہار یکجہتی کا انوکھا انداز

درختوں کی اظہار یکجہتی کا انوکھا انداز

دنیا کا عجوبہ درخت
آکلینڈ اشجار کی دنیا سے یہ دلچسپ خبرآئی ہے کہ اگر صحتمند درختوں کے پاس کسی درخت کا تنا گر کر مرنے لگتا ہے تو باقی تمام درخت مل کر اسے غذائی اجزا اور پانی وغیرہ پہنچاتے ہیں تاکہ درخت مرنے سے بچ سکے۔

اس سے پتا چلتا ہے کہ درختوں کے درمیان ایک مربوط نظام ہوتا ہے اور جڑوں کے وسیع جال کے ذریعے وہ ایک دوسرے کی مدد بھی کرتے ہیں۔ اس اہم دریافت سے درختوں کی کیفیت اور جنگلات کے ماحول کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد ملے گی۔

نیوزی لینڈ میں واقع آکلینڈ یونیورسٹی آف ٹٰیکنالوجی کے سباسشیئن لیوزنگر اور ان کے ساتھیوں نے دیکھا کہ ایک مردہ درخت کا تنا عرصے سے ایک جگہ موجود تھا لیکن اس پر تازہ چھال اور بافتیں اگ رہی تھیں۔ یہ نیوزی لینڈ کا مشہور درخت کوری تھا جو جڑ سے الگ ہونے کے بعد بھی زندہ تھا۔

سبساٹیئن نے اس تنے پر پانی کا بہاؤ معلوم کرنے والے کئی سینسر لگائے اور بالکل قریب دو درختوں پر بھی ایسے مانیٹر نصب کیے۔ چند ہفتوں بعد ہی معلوم ہوا کہ زندہ درخت غذائی اجزاء اور پانی، گرے ہوئے تنے تک بھیج رہے ہیں۔ دن میں درختوں کے پتوں سے پانی بخارات بن کر اڑتا رہا تو تنے میں پانی کم کم آیا لیکن شام کے بعد سے رات تک زندہ درختوں سے تنے تک پانی کی زیادہ مقدار دیکھی گئی

درخت کے تنے میں پانی کی آمد پر اس کے پڑوسی درختوں نے بھرپور مدد کی۔ اس بنا پر سباسشیئن کہتے ہیں کہ ایک جنگل کو ایک منظم اور واحد جسم قرار دیا جاسکتا ہے۔

اگرچہ یہ درخت سیکڑوں سال قدیم ہیں لیکن ان کے درمیان تعلق حال ہی میں دریافت ہوا ہے۔ اب اس کی اصل وجہ جاننے کی کوشش کی جارہی ہے۔ شاید درخت کا تنا بھی دوسرے صحت مند درختوں کی مدد کرتا ہے اور ان کے کسی کام آتا ہے۔ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ مرتا ہوا درخت، صحت مند درختوں کے وسیع نیٹ ورک کا حصہ بن جاتا ہو۔

اس تحقیق پر میلبورن یونیورسٹی آسٹریلیا کے ماہرِنباتیات پروفیسر گریگ مور نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ درخت اپنے وسائل بڑھانے میں بہت خود ہی مؤثر ہوتے ہیں۔ اس پورے واقعے میں قریب موجود درخت ایک دوسرے سے فائدہ اٹھارہے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2ZrHqVe
وسیم اخترسندھ حکومت سے مایوس، وفاق سے مدد کی اپیل

وسیم اخترسندھ حکومت سے مایوس، وفاق سے مدد کی اپیل

میئرکراچی وسیم اختر
میئرکراچی وسیم اختر نے کراچی میں بارشوں کے سبب ہونے والی صورتحال اور سندھ حکومت کے عدم تعاون کے باعث وفاق سے مدد مانگ لی۔

وسیم اختر نے بارشوں کے بعد شہر کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر کا انفرااسٹرکچرموجودہ صورتحال کو برداشت کرنے کی طاقت نہیں رکھتا ہے اگر مزید دو دن بارش ہوئی تو مسائل پر قابو نہیں پا سکیں گے۔

انھوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ نالے اوور فلو نہیں ہورہے ہیں تمام چوکنگ پوائنٹس کلیئر ہیں اور جو پانی سڑکوں پر نظر آرہا ہے وہ سیوریج لائن کے چوک ہونے کی وجہ سے ہے جس طرح پہلے آبادیوں میں پانی بھر جاتا تھا، گھروں میں پانی داخل ہوتا تھا اب وہ صورت حال نہیں ہے، سندھ حکومت بری طرح سے ناکام ہوئی ہے جو ادارے بلدیہ کے پاس ہونے چاہیے تھے وہ سندھ حکومت نے دس سال سے اپنے پاس رکھے ہوئے ہیں، حکومت نہ کام کرتی ہے اور نہ کام کرنے دے رہی ہے۔

وفاقی حکومت سے درخواست کرتا ہوں کہ شہر کراچی کی مدد کریں میں نیوزریرپورٹ اینڈ شپنگ، میری ٹائم افیئرز اور وزیر اعظم کو خط ارسال کیا ہے کہ کے ایم سی کی مدد کریں شہر میں ایمرجنسی نافذ ہے، سندھ حکومت میں کسی بھی ضلع کو کوئی مشین نہیں دی جبکہ میٹنگ میں یہ فیصلہ ہوا تھا کہ جس ضلع میں مشین کی ضرورت ہوگی وہاں فراہم کریں گے جبکہ ہمیں ایک پاکٹ تک نہیں دیا، کے ایم سی اور میری ذمے داری پانی کی نکاسی ہے۔

میئر نے بتایا کہ میرے پاس صرف 12 موٹر پمپ ہیں جو3 کروڑ کی آبادی کے لیے ناکافی ہیں ہمارے پاس 17 ڈمپرز موجود ہیں بارہ ڈمپر ٹھیکے داروں سے درخواست کر کے ادھار لیے ہیں ٹھیکیدار مدد کو آ گئے ہیں لیکن سندھ حکومت مدد کو نہیں آرہی ہے وزیر اعلی سندھ تو کچھ نہیں کرسکتے لہذا میں وزیراعظم سے درخواست کرتا ہوں کہ ہماری مدد کریں، کے الیکٹرک کی وجہ سے اموات ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جسٹس ہانی مسلم نالوں کو صاف کرنے کا حکم کیا تھا ہم نے کہا تھا کہ ہمارے پاس فنڈ نہیں ہیں انھوں نے بارہ سو ملین کی سمری منظور کرائی جو سندھ حکومت کے پاس موجود ہے 50 کروڑ دیے گئے، جو پیسے دیے گئے تھے وہ پچھلے پورے سال صفائی کو مینٹین رکھنے میں لگ گئے اور وہ کنٹریکٹ 30 جون کو ختم ہوگیا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2GAX6Ow
سچن تنڈولکر کے بعد انڈیا کے سب سے کم عمر سنچری میکر پرتھوی شا ڈوپنگ کرتے پکڑے گئے؟

سچن تنڈولکر کے بعد انڈیا کے سب سے کم عمر سنچری میکر پرتھوی شا ڈوپنگ کرتے پکڑے گئے؟

انڈین کرکٹ بورڈ نے ایک نوجوان ٹیسٹ کرکٹر کو ڈوپ ٹیسٹ فیل کرنے پر کے لیے میں آٹھ مہینوں کے لیے معطل کر دیا ہے۔ وہ سچن تنڈولکر کے بعد سب سے کم عمر میں سنچری لگانے والے انڈین کھلاڑی ہیں۔

from BBC News اردو - خبریں، تازہ خبریں، بریکنگ نیو | News, latest news, breaking news https://ift.tt/2K4F3lS
سابق کرکٹ اور سعید اجمل نے قومی ٹیم کا حصہ بننے کی بڑی خواہش

سابق کرکٹ اور سعید اجمل نے قومی ٹیم کا حصہ بننے کی بڑی خواہش

سابق کرکٹ اور اسپنر سعید اجمل
سابق کرکٹ اور اسپنر سعید اجمل نے قومی ٹیم کا کوچ بننے کی خواہش ظاہر کر دی۔

انہوں نے کہا کہ کپتان بدلنا ضروری ہے تو بابراعظم اچھے امیدوار ہیں، کپتان بناتے وقت پرفارمنس کو دیکھیں، انگلش بولنے کو نہیں۔

اپنے ایک بیان میں سعید اجمل نے کہا کہ پاکستان ٹیم کے لیے خدمات انجام دینا چاہتا ہوں، خواہش ہےکہ ٹیم کی کامیابیوں میں بطور کوچ کردار ادا کروں۔

انہوں نے کہا کہ کپتان بدلنا ضروری ہے تو بابراعظم اچھے امیدوار ہیں، کپتان بناتے وقت پرفارمنس کو دیکھیں، انگلش بولنے کو نہیں۔

سابق کرکٹر نے محمد عامر کی ریٹائرمنٹ کو افسوسناک قرار دیا۔

سابق کرکٹ اور اسپنر سعید اجمل  کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ کی اہمیت کے لیے ٹیسٹ چیمپئین شپ کرانےکافیصلہ اچھا ہے۔

قومی ٹیم کی بدترین کارکردگی اور سیمی فائنل تک رسائی میں ناکامی کے بعد پی سی بی نے کوچنگ اسٹاف اور ہیڈ کوچ کے معاہدے میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا جب کہ چیف سلیکٹر انضمام الحق نے بھی اپنے عہدے سے دستبرداری کا اعلان کیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3329AIk

Ilyas

Khyber Times