عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نائیجیریا کے آئیکیجا کے مرتلا محمد ایئرپورٹ پر ازمان ایئر لائن کی پرواز ٹیک آف کرنے ہی والی تھی کہ ایک اجنبی شخص اچانک کہیں سے نمودار ہوا اور چھلانگ لگا کر طیارے کے دائیں بازو پر چڑھ گیا۔
اجنبی شخص نے اپنا بیگ، طیارے کے ایک انجن میں پھنسا دیا جس سے طیارے میں موجود مسافروں میں خوف کی لہر دوڑ گئی اور عملے نے بھی سمجھا کہ یہ شخص کوئی حملہ آور ہے۔ سیکیورٹی فورسز کو کال کی گئی۔
اجنبی شخص کو انجن کے قریب دیکھ کر پائلٹ نے انجن بند کردیا، سول ایوی ایشن کے عملے کے ارکان کی رن وے پر دوڑیں لگ گئیں۔ اس اجنبی شخص کو گرفتار کرکے مقامی پولیس کے حوالے کردیا گیا جبکہ طیارے کو واپس ڈپارچر لاؤنج پہنچادیا گیا جہاں سے وہ چند گھنٹوں بعد روانہ ہوا۔
واضح رہے کہ ایئرپورٹ سیکیورٹی کے معاملے میں نائیجیریا کی شہرت خاصی خراب ہے۔ 2017 میں بھی وہاں کے ایک مصروف ہوائی اڈے پر موجود ایک بزنس جیٹ پر ڈاکوؤں نے دھاوا بول دیا تھا اور زبردستی ’کارگو بے‘ کھلوا کر مسافروں کا قیمتی سامان بھی لوٹ کر لے گئے تھے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2JSU36p
EmoticonEmoticon