رہنما مسلم لیگ ن رانا ثنااللہ کو ریمانڈ کیلئے ضلع کچہری پہنچا دیا

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ کو ریمانڈ کیلئے ضلع کچہری پہنچادیا گیا ہے
مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ کو ریمانڈ کیلئے ضلع کچہری پہنچادیا گیا،جوڈیشل مجسٹریٹ احمد وقاص کمرہ عدالت پہنچ گئے۔

رانا ثنا اللہ کے وکیل اعظم نذیر تارڑ نے اپنا وکالت نامہ عدالت میں پیش کردیا، اے این ایف اور دیگر پراسیکیوٹر کمرہ عدالت میں موجود ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی رانا ثنااللہ کو اے این ایف نے سخت سیکیورٹی میں ضلع کچہری پہنچادیا، اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی اور ضلع کچہری آنے والے راستوں کو کنٹینرز اور خاردار تاریں لگاکر بند کر دیا گیا ہے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/31WZd8a


EmoticonEmoticon