پاکستان اورتاجکستان کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ روابط کومزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ

پاکستان اورتاجکستان کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ روابط کومزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ
پاکستان اورتاجکستان نے تجارت ،توانائی، زمینی اورفضائی روابط، سائنس اور ٹیکنالوجی، زراعت، آڈٹ اور اکائونٹس سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ روابط کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

یہ بات تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں تجارت، معیشت اورسائنسی وفنی تعاون کے بارے میں پاکستان اورتاجکستان کے مشترکہ کمیشن کے چھٹے اجلاس میں کہی گئی۔پاکستانی وفد کی قیادت وزیر توانائی عمرایوب خان نے کی جبکہ تاجکستان کے وفد کی قیادت عثمان زادہ عثمان علی نے کی۔ فریقین نے دونوں ملکو ں کے درمیان مختلف شعبوں میں وسیع امکانات کااعتراف کرتے ہوئے ایک معاہدے پربھی دستخط کئے۔

وزیرتوانائی عمرایوب خان نے دورے کے دوران تاجکستان کے وزیرخارجہ اور تجارت اور معیشت کے وزیر سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کیں اور ٹرانسپورٹ اور توانائی کے روابط کے شعبوں میں خصوصاً تعاون کے نئے امکانات تلاش کرنے پرتوجہ دینے کاعزم ظاہر کیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3269JKr


EmoticonEmoticon