وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے بارش کے بعد کی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تمام وسائل برائے کار لانے کی ہدایت کر دی۔ کہتے ہیں متعلقہ محکموں کے افسران نکاسی آب تک فیلڈ میں رہیں۔
وزیرا علی پنجاب عثمان بزدار لاہور سمیت پنجاب خے مختلف شہروں میں درپیش شہریوں کی مشکلات سے با خبر، انتظامیہ کو جلد از جلد نکاسی آب کے لیے وضع کردہ ایس اوپیز پر من و عن عمل درآمد کرنے کی ہدایات جاری کر دی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ انتظامیہ، واسا سمیت تمام اداروں کے افسران نشیبی علاقوں سے نکاسی آب کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں، افسران خود نکاسی آب کے کام کی نگرانی کریں اور جلد جمع پانی کے نکالنے کے انتظامات کریں۔
انہوں نے ہدایت کی کہ نکاسی آب مکمل ہونے تک افسران فیلڈ میں رہیں، ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے موچر اقدامات کیے جائیں، دوران بارش عوام کو آمدورفت سمیت کسی قسم کی تکلیف نہیں ہونی چاہیے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Me0Cle
EmoticonEmoticon