وزیراعظم کا چھمب سیکٹر کے قریب دھماکے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

وزیراعظم عمران خان
وزیراعظم عمران خان نے چھمب سیکٹر کے قریب دھماکے میں ہونے والی شہادتوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے چھمب سیکٹر کے قریب دھماکے کی شدید مذمت کی اور شہید جوانوں کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

وزیراعظم پاکستان نے دھماکے میں زجمی ہونے والے جوانوں کی جلد صحت یابی کے لیے بھی دعا کی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ لائن آف کنٹرول پر چھمب سیکٹر کے قریب دھماکا ہوا تھا جس میں پاک فوج کے پانچ جوان شہید ہوئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ دھماکے سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ بھارتی ریاستی دہشت گردی کا نتیجہ ہے، آئی ایس پی آر نے کہا تھا کہ یہ واقعہ بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2YBQ3fu


EmoticonEmoticon