تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نالہ لئی گوالمنڈی پہنچے، جہاں ضلعی انتظامیہ افسران اور ایم ڈی واسا نے انھیں بارش کی صورتحال پر بریفنگ دی۔
شیخ رشید نے گوالمنڈی پل سے نالہ لئی میں ممکنہ طغیانی کا جائزہ لیا اور ممکنہ سیلابی صورت حال سے نمٹنے کے لئے انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔
اس موقع پر وفاقی وزیر ریلوے نے کہا رواں برس گزشتہ سالوں سے زیادہ بارشیں ہو سکتی ہیں، راولپنڈی کو سیلابی صورت حال کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا نالہ لئی ایکسپریس وے اینڈ فلڈ چینل کی تعمیر نا گزیر ہے، لئی ایکسپریس وے اینڈ فلڈ چینل پر وفاق اور پنجاب حکومت سے رابطے میں ہوں۔
انھوں نے مزید کہا 80 ارب کے منصوبے کے لیے عالمی کمپنیاں اظہاردلچسپی کر چکی ہیں، امید ہے اسی سال منصوبے پر کام شروع ہو جائے گا، 26 کلو میٹر کے لئی ایکسپریس وے سے راولپنڈی کو نئی شکل ملے گی، ٹرانسپورٹ اور کاروبار کی بہترین سہولتیں میسر آئیں گی۔
یاد رہے اسلا م آباد راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے کئی نشیبی علاقے زیر آب آگئے، پانی گھروں میں داخل ہوگیا اور پانی میں ڈوب کر ایک خاتون اور بچہ جاں بحق اور چھ افراد بے ہوش ہوگئے، راولپنڈی میں بھی مسلسل بارش سے نالہ لئی میں طغیانی آگئی۔
واسا کےعملے نے مختلف علاقوں سے نکاسی آب کا کام شروع کردیا ہے، نالہ لئی میں پانی کی سطح کٹاریاں کے مقام پر 9، گوالمنڈی پر 6 فٹ ہے ، رین ایمرجنسی نافذ کر کے عملے کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔
خیال رہے محکمہ موسمیات نے جمعرات سے ہفتہ تک جڑواں شہروں سمیت ملک کے دیگرعلاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2MbhzwJ
EmoticonEmoticon