ابرِ کرم کھل کر برسا، ہر سمت جھل تھل ہو گیا

بارش
ملک بھر میں گرمی کا توڑ کرنے مون سون بارشیں آن پہنچیں۔ پنجاب سمیت ملک بھر میں ساون کی جھڑی لگ گئی۔ بارشوں نے نکاسی آب کے ناقص انتظامات کی قلعی بھی کھول دی۔ لاہور سمیت بڑے شہروں میں مین شاہراؤں پر کھڑے پانی سے نظام زندگی جام ہو گیا۔

گرمی کو بھگانے اور ساون رت کو تڑکا لگانے مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ بحیر عرب اور خلیج بنگال کے رستے پاکستا ن میں داخل ہو کر چھم چھم برسنے لگا ہے ۔ رات گئے سے اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور سمیت پنجاب اور ملک کے بیشتر شہروں میں بادل خوب گرجے اور برسے، جس سے گرمی اڑن چھو ہو گئی۔ مگر سیلاب کا خطرہ بھی منڈلانے لگا۔

مون سون بارشوں سے دریاؤں، ندی نالوں میں سیلابی صورت حال بھی پیدا ہو گئی۔ راولپنڈی میں نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہو گئی۔ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب کا خطرہ پیدا ہو گیا۔ ہزارہ اور کشمیر سمیت بالائی مقامات میں بھی ندی نالوں میں طغیانی آ گئی۔ اُدھر درائے جہلم کے قریب اونچے درجے کے سیلاب کی پیش گوئی ہے ۔ مون سون بارشوں سے لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔

راولپنڈی، لاہور سمیت تمام بڑے شہروں میں متعلقہ انتظامیہ کو بارش کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال سے نمٹنے کے لیے الرٹ کر دیا گیا ہے جبکہ شہریوں کو بالائی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث احتیاط برتنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/32SoK2L


EmoticonEmoticon